سعودی عرب کو’’ خون کے پیا سے‘‘کہنے پر صحافی راعنا ایوب ٹوئٹر پر ٹرول

تازہ خبر عالمی

دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام
ریاض:25؍جنوری
(اے ایم این ایس)

یمن اور سعودی عرب کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جاری ہے۔ اور ان دنوں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ حالیہ تنازعات میں اس وقت شدت آئی جب ماضی میں حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ڈرون حملے کیے تھے۔

اس میں دو ہندوستانی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہفتے کے روز ہندوستانی صحافی اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے تنازعہ کا شکار ہوگئیں جسے کے بعد سعودی عرب کے لوگوں نےراعنا ایوب کو ٹوئٹر پر ٹرول بھی کیاہے۔

بھارتی نامور وبے باک صحافی راعنا ایوب نے ہفتے کے روز ٹوئٹر پر لکھا، ‘یمن میں خون بہہ رہا ہے اور خون کے پیاسے سعودیوں کو روکنے والا کوئی نہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ بحیثیت مسلمان میں شرمندہ ہوں کہ یہ بدمعاش مسجد حرام کے رکھوالے ہیں۔

دنیا اس قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ حوثیوں کے حملے میں ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد سے، سعودی قیادت میں اتحاد یمن میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر مسلسل فضائی حملے کر رہا ہے۔

‘YemenUnderAttack’ ہیش ٹیگ کا استعمال بنیادی طور پر سعودی عرب اور یمن پر قابض حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی ہے، جس کی قیمت کبھی یمنی شہریوں اور کبھی متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہندوستانیوں جیسے لوگوں کو بھگتنا پڑتی ہے۔ رانا ایوب نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ #YemenUnderAttack کا استعمال کیا جس کے بعد سعودی عرب میں ٹوئٹر صارفین نے انہیں ٹرول کیاہے۔

ایک سعودی ٹویٹر صارف نے لکھا، ‘سعودی عرب نے یمن کی قانونی حکومت کی براہ راست درخواست کے بعد دس سے زائد ممالک کے اتحاد کے حصے کے طور پر یمن میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ ہم جائز حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور آپ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ‘آپ کو کسی کی پرواہ نہیں’ ایک اور صارف نے لکھا، ‘آپ جھوٹے ہیں اور جو کچھ آپ نے کہا وہ بکواس ہے۔ اسی لیے آپ لوگوں کو اپنی ٹویٹس کا جواب دینے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

ایک یونانی ٹویٹر صارف نے لکھا، ‘تو آپ حوثیوں جیسے دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں جو بچوں کو دہشت گرد کے طور پر استعمال کرتے، مارتے، استعمال کرتے ہیں، وہ یمنی شہریوں پر تشدد کرتے ہیں اور تقریباً ہر روز دوسرے ممالک پر ڈرون حملے کرتے ہیں۔ آپ کو نہ صرف یمن کے شہریوں کی فکر ہے بلکہ آپ کا سعودی اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔