سلمان اور حنا نے کیا دیوبند کا نام روشن

تازہ خبر قومی

دیوبند، 29؍ دسمبر
(رِضوان سلمانی)
گولیار میں منعقد میں ٹریڈیشنل (روایتی) لاٹھی اسپورٹ چمپئن شپ میں اترپردیش کی قیادت کرنے والے کھلاڑیوں سلمان اور حنا نے گولڈ میڈل جیت کر دیوبند اور پورے علاقہ کا نام روشن کیاہے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سلمان اور حنا کے دیوبند پہنچنے پر علاقہ کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

کھیلوں کی فیڈریشن کے صوبائی جنرل سکریٹری بسنت اپادھیائے نے بتایاکہ مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں منعقد دوسری نیشنل لاٹھی اسپورٹ چمپئن شب میں ہندوستان کی 20؍ ریاستوں کے 300؍ کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی،انہوںنے بتایاکہ ا ن مقابلوں میں دیوبند سے سلمان اور حنا پر مشتمل ٹیم نے مذکورہ چمپئن شپ میں شرکت کی تھی،

دونوں کھلاڑیوں نے روایتی لاٹھی اسپورٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتے اور ضلع سمیت دیوبند اور پورے علاقہ کا نام روشن کیاہے۔ اس استقبالیہ تقریب میں ونود ورما،راجیش کمار چودھری،ستیش کمار چودھری،نتن کمار، منوج دوبے، کنور سونویر،سریش کرنج اور آشو توش وشو کرما وغیرہ موجودرہے۔