سلیمان فاروقی کو دیاگیا ’سدبھاؤنا ایوارڈ‘

تازہ خبر قومی

دیوبند، 20؍ جنوری

(رضوان سلمانی)
دیوبند فروٹ منڈی کے پردھان سلیمان فاروقی کو رامپور منیہاران میں ’سدبھاؤنا ایوارڈ‘ دے کر ان کی سماجی و فلاحی خدمات کی ستائش کی گئی۔ مولانا قاسم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام رامپور منیہاران میںمنعقد اعزازی تقریب میں دیوبند کی فروٹ منڈی کے پردھان و سماجی کارکن سلیمان فاروقی کی سماجی و فلاحی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں سوسائٹی کی جانب سے ’سدبھاؤنا ایوارڈ ‘ دیاگیا۔

اس موقع پر سلیمان فاروقی نے کہاکہ انسانی خدمت عظیم کار خیر ہے، انہوں نے کہاکہ غرباء اور ضروتمندوں کی مدد کرکے روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔ انہوںنے اعزاز دیئے جانے پر سوسائٹی کے ذمہ داری کا شکریہ ادا کیا اور سبھی سے حسب حیثیت بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر نوشاد فاروقی نے سلیمان فاروقی کی سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سلیمان فاروقی گزشتہ طویل وقت سے بے سہارا اور ضروتمندوں کی خدمت کرتے آرہے ہیں،

ان کی سماجی و فلاحی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے اور وہ اس ایوارڈ کے مستحق تھے۔ اس دوران ڈاکٹر راشد وفا،نسیم احمد، حاجی عدنان ،حاجی خالد، لئیق احمد،رضوان آڑھتی وغیرہ سمیت کافی تعداد میں لوگ شریک رہے۔