سماجی جہدکار تیستا سیتلواڈ کو گجرات اے ٹی ایس نے حراست میں لیا

تازہ خبر قومی

نئی دہلی : 25؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
گجرات اے ٹی ایس نے سماجی جہدکارتیستا سیتلواڑ کو ممبئی میں حراست میں لے لیا۔ دراصل سماجی جہدکارتیستا سیتلواڑ کو اے ٹی ایس نے این جی او سے متعلق ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو سپریم کورٹ نے گجرات فسادات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کلین چٹ دینے والی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ تیستا نے درخواست گزار جعفری کے جذبات سے کھیلا ہے۔

عدالت نے کہا کہ تیستا سیتلواڑ اس معاملے میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، جس کی جانچ ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا، تیستا نے اس معاملے کے بہانے جعفری کے خاندان کو قابو کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

تیستا سیتلواڑ نے قانونی لڑائی کے دوران ذکیہ جعفری کا ساتھ دیا۔ احسان جعفری 28 فروری 2002 کو احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں ہلاک ہونے والے 68 افراد میں شامل تھے۔ اس سے ایک دن پہلے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کی ایک کوچ میں آگ لگ گئی تھی جس میں 59 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ہی گجرات میں فسادات پھوٹ پڑے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو ذکیہ جعفری کی درخواست کو خارج کر دیا جس میں فسادات کے پیچھے ایک بڑی سازش کا الزام لگایا گیا تھا۔

ہفتہ کو ایک انٹرویو کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی تیستا سیتلواد کے این ڈی او کے کردار کو مشکوک بتایا تھا، اور ان پر گجرات فسادات کے بارے میں غلط معلومات دینے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی شاہ نے اس وقت کی یو پی اے حکومت پر بھی حملہ بولا تھا۔