سمستی پور بہار کے ماب لنچنگ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

تازہ خبر قومی

ریاستی صدر و رکن اسمبلی اختر الایمان کا دورہ
سمستی پور بہار:26؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار کے ریاستی صدر اور قانون ساز پارٹی کے رہنما اختر الایمان اپنے پانچ اراکین اسمبلی کے ہمراہ سمستی پور کے آدھار پور میں ماب لنچنگ کے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئےآج پہنچنے۔ انھوں نے ماب لنچنگ کے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تیقن دلایا کہ انصا ف دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔انھوں نےان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے

واضح رہے کہ سمستی پور کے آدھار پور میں پانی پر تنازعہ میں کسی شرپسند کی جانب سے شروان کمار نامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیئے جانے کے بعد آر ایس ایس بجرنگ دل کےغنڈوں نے ڈپٹی چیف محمد حسنین کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے لوٹ لیا دو گاڑیاں نذر آتش کیں اور ڈپٹی چیف حسنین کے چچا نور عالم اور بھتیجے محمد انوران کی اہلیہ کی منور خاتون،کو برہنہ کرکے اس کو آگ لگا دی تھی ۔ آج مجلس کے رکن اسمبلی اختر الایمان سمستی پور پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہمدردی کااظہار کیا۔اس موقع پر اختر الایمان نے سمستی پور کے مجلسی سے مقامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے واقفیت حاصل کی

مجلسی قائدین جس میں یوتھ ریاستی صدر عادل احسان آزاد صاحب سمستی پور یوتھ ڈسٹرکٹ صدر عاقب جاوید ضلعی سکریٹری محمد ریحان ضلعی ترجمان ای آفیسرحیداری‘ ڈسٹرکٹ سکریٹری ڈاکٹر فضل عالم‘ کلیان پور بلاک کے صدر محمد وارث علی ‘نائب صدر موحد فضل عالم سیکریٹری مزمل جنرل سکریٹری محمد ارشاد ، اج پور بلاک کے صدر محمد شکیل وارث نگر بلاک صدر محمد واحدکور رحمن سرائے رنجن بلاک کے صدر محمد شاکر اور اے آئی ایم ایم کارکنان موجود تھے۔