سوریا پیٹ میں 26 سالہ نوجوان کو چاقو گھونپ کر قتل کرنے کا واقعہ

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد۔9/ا گسٹ
(زین نیوز)
سوریا پیٹ میں کل رات سدالا چیروو کے منی ٹینک بنڈ میں ایک 26 سالہ نوجوان کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا گیا۔مقتول کی شناخت کے چندنا بوینا دلیپ کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کوٹیا کا بیٹا ہے.

دلیپ ایک پرائیویٹ کالج میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈپلومہ کورس کے دوسرے سال کا طالب علم ہے جو حال ہی میں ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل میں لائن مینوں کی بھرتی کے امتحان کے لیے حیدرآباد میں کو چنگ مکمل کرنے کے بعد اپنے آبائی مقام پر واپس آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ، دلیپ اتوار کی رات 10 بجے نامعلوم شخص کی فون کال موصول ہونے کے بعد گھر سے نکلا تھا۔ اسے مقامی لوگوں نے منی ٹینک کے باندھ پر خون میں لت پت مرده حالت میں پایا انہوں نے اس کی پولیس کو اطلاع دی۔

مہلوک کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے مفرار سریمن کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کر دی۔اپنی شکایت میں مہلوک کے والد کوٹیا نے کہا کہ اس کا بیٹا دلیپ اورا با گونی نا گرا جو کی بیٹی گزشتہ دوسال سے محبت میں گرفتار تھے۔

اس نے الزام لگایا کہ لڑکی کے بھائی سرین نے اس کے بیٹے کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہو گا کیونکہ منی ٹینک بند کے قریب رہنے والے لوگوں نے اسے چاقو کے ساتھ حرکت کرتے ہوئے دیکھا تھا۔اس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کے بیٹے کے قتل میں تین یا چار افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔

پولیس  نے کہا کہ ہم منی ٹینک بنڈ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہے ہیں اس کے موبائل فون کال ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے مبینہ طور پر اس سلسلہ میں تھوڑ اسراغ لگا لیا ہے۔جلد ہی خاطیوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔

 

پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔ دلیپ کے قتل کے اسکے افراد خاندان میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے تو وہیں سوریہ پیٹ کے تالہ گڈہ میں سنسنی پھیل گئی ہے اور موضوع بحث بنا ہوا ہے