گستاخ ملعون وسیم رضوی ذلیل ہوا ، قرآن کے ایک حرف میں بھی تبدیلی صبح ِ قیامت تک نہیں ہوسکتی
حیدرآباد:12؍اپریل
(پریس ریلز)
یونایٹیڈ مسلم فورم کے ذمہ داراں مولانا محمد رحیم الدین انصاری (صدر)، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری، مولانا میر قطب الدین علی چشتی ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جناب ضیا الدین نیر ، جناب سید منیر الدین مختار (جنرل سکریٹری )، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا سید تقی رضا عابدی ، مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشین ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا عبد الغفار خان سلامی، مولانا زین العابدین انصاری، ڈاکٹر بابر پاشاہ، ڈاکٹر مشتاق علی اور جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ نے آج سابق صدراترپردیش شیعہ وقف بورڈ ملعون وسیم رضوی کی قرآن مجیدکی 26 آیتوں کے خلاف داخل کردہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس ملعون پر50,000روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔معز زجسٹس نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غیر سنجیدہ درخواست ہے ۔ہم مسلمانانِ ہندعدالت عالیہ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے

ہیں قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود رب العالمین نے لی ہے، الحمد للہ گستاخ ملعون مردود وسیم رضوی ذلیل ہوا ،اللہ کا قرآن صبح ِ قیامت تک بلند رہے گا ،قرآن پاک کی چند آیتوں کو حذف کرنا تو دُور ۔صبح ِقیامت تک اس کے ایک زیر و زبر میں بھی تبدیلی نہیں آسکتی ان شاء اللہ ، یہ ہمارا ایمان ہے۔سپریم کورٹ نے آج اس کو ثابت کردیا۔ ایک مہینہ پہلے ہی ہندوستان کے تمام علما ء نے وسیم رضوی کو خارج از اسلام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم رضوی کو موت کے بعد ملک کے کسی بھی قبرستان میں اس کو دفنانے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔اسی کے ساتھ وسیم رضوی کے بھائی نے سوشیل میڈیا پر اپنے ویڈیو کے ذریعہ اعلان کیا تھا کہ وسیم رضوی کا ان سے، ان کی والدہ محترمہ اور دیگر بھائی، بہنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے آج کے اس تاریخی فیصلہ کا ہم خوب خیر مقدم کرتے ہیں اورملک کی عدلیہ اور قوانین پر ہمارا اعتماد مزید پختہ ہوا ہے۔
