سڑک حادثہ میں اے ایس ائی کی موت

بین الریاستی تازہ خبر

عادل آباد24؍جنوری
زین نیوز
عادل آباد ضلع کے نیرڈی گنڈا منڈ ل نیشنل ہائی وئے پرآج دوپہرایک دالخراش سڑک حادثہ پیش آیا ۔اس حادثہ میں اُوٹنورپولیس اسٹیشن پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینےوا لے54سالہ مسٹر ڈیویڈ کی موت واقع ہوگئی جبکہ اے ایس ائی مسٹر ڈیویڈ کی اہلیہ زخمی ہوگئیں جنھیں طبی امداد کے لئے نرمل ضلع کے دواخانے منتقل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج دوپہر مسٹر ڈیویڈ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بلیٹ گاڑی کے ذریعہ چرج کو جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اے ایس ائی کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر مسٹر بھارت سمن نے مقام حادثہ پہنچ کرفوری طور پر اے ایس ائی کو علاج کے لئے نرمل ضلع کے دواخانے منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔اے ایس ائی کا تعلق 1989کی بیاچ سے تعلق تھا۔