بنگلورو31؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)
کرناٹک ریاست کے بنگلورو میں منگل کے روز پیش آئے سڑک حادثہ میں7 افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ بنگلورو کے کورمنگالا علاقے میںدرمیانی شب پیش آیا
ایک تیز رفتار آڈی Q3 کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔۔ چھ افراد برسر موقع ہی ہلاک ہو گئے ،ایک شخص دواخانے میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔
مہلوکین کی شناخت تامل ناڈو ریاست سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی وائی پرکاش کے بیٹے کرونا ساگر اور بہو بندو کی طور پر ہوئی ہے۔مہلوکین میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
دیگر مہلوکین کی اشیتا (21) ، ڈاکٹر دھناسو (21) ، اجے گوئل ، اتسو اور روہت (23) کے طور پر شناخت ہوئی ہےعینی شاہدین کے مطابق کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور کار ایک کھمبے سے ٹکرا گئ کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے کارکا سامنے حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا
حادثہ کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر مقام حاثہ پہنچ کر زخمیوں کو قریبی دواخانے منتقل کیا۔ ایک ضابط کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانے منتقل کردہا