سینئر صحافی سید ظفر علی کوکارنامہ حیات‘ فخر صحافت ایوارڈ

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:26؍مارچ
(زین نیوز)
آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشن سوسائٹی فار پیں اور زمرس ادبی فورم ،حیدرآ با د کی جانب اردو صحافت کی 200 سال مکمل ہونے پر حیدرآباد کے ذیمریس اے بی سی ہال منعقدکارنامہ حیات‘ فخر صحافت ایوارڈ 2022 تقریب میں ضلع نظام آباد کے آرمور منڈل سے تعلق رکھنے والے روزنامہ سیاست کے سینئر صحافی سید ظفر علی کو ان کی بہترین صحافتی خدمات پر وزیر داخلہ تلنگانہ مسٹر محمد محمود علی کے ہاتھوں کارنامہ حیات فخر صحافت ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے توصیفی سند عطاء کی گئی

آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی اینڈ پیس کے صدر ڈاکٹر محمد ساجد‘ڈاکٹر مختار احمد فردین‘ محمد نصیر اللہ خان کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے صحافی حضرات ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے مختلف اخبارات کے ایڈیٹرس سینئر صحافی حضرات بھی موجود تھے ۔

سید ظفر علی کو کارنامہ حیات فخر صحافت ایوارڈ سے نوازئے جانے پر رکن اسمبلی آرمور پی یو سی چیئرمین مسٹر جیون ریڈی ‘ صدر جماعت اسلامی اسلم بن محسن‘ صدر مرکزی کمیٹی پرکٹ شیخ آصف‘صحافی حضرات ‘ سیف علی ‘ حامد علی ‘ محمد عبدالنقیم ‘ محمد شاذ‘ حافظ محمد جلال الدین‘ محمد عبدالمصور‘ محمد عمران زین‘ کے علاوہ ٹی آرایس یوتھ لیڈر محمد شاہد‘ عادل‘ شراون اور دیگر نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا