شاہین باغ میں ایم سی ڈی کی کارروائی پرسپریم کورٹ برہم

تازہ خبر قومی

 معاملہ عدالت میں ہے تو پھر تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کیوں؟
حفاظتی انتظامات کے تحت اضافی اہلکاروں کو تعینات کرنے سے پولیس انکار

نئی دہلی: 9؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں تجاوزات مخالف مہم کے تحت میونسپل کارپوریشن کا بلڈوزر ایک بار پھر رک گیا ہے ۔ شاہین باغ کے علاقہ سے فٹ پاتھ تجاوزات(ناجائز قبضہ) ہٹانے کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے سے شروع کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈیڑھ سے دو کلومیٹر کے علاقے میں تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی جانی تھی۔
تاہم، اس سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ دہلی پولیس کے ذریعہ اضافی سیکوریٹی فورس فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ایم سی ڈی کا بلڈوزر کام نہیں کرے گا ۔ سنٹرل زون کے چیئرمین راجپال سنگھ نے کہا کہ دہلی پولیس کی جانب سے اضافی سیکوریٹی فورس فراہم کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف سپریم کورٹ نے شاہین باغ میں ایم سی ڈی کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جب معاملہ عدالت میں ہے تو پھر تجاوزات ہٹانے کے لیے ایم سی ڈی بلڈوزر علاقہ میں کیسے پہنچا؟ اس معاملے کی سماعت دوپہر 2 بجے کے بعد ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی ایم سی ڈی کی تجاوزات ہٹانے کو لے کر سیاسی ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ ایم سی ڈی کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں دکھایا جا رہا ہے کہ مقامی کونسلر سمیت مقامی رہنماؤں نے اس کارروائی کی مخالفت شروع کر دی ہے۔ مقامی قائدین اور مکینوں نے بھی ایم سی ڈی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ تجاوزات ہٹائی نہیں جا رہی بلکہ بلڈوزر سے ڈرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تجاوزات ہٹانے کے خلاف نہیں ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان شاہین باغ میں جاری احتجاج میں شامل ہوئے۔ ایم سی ڈی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے خلاف شاہین باغ علاقہ میں لوگ سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ لوگوں نے سڑک پر ہی بلڈوزر روک دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی والے ماحول خراب کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہم نے اور مقامی باشندوں نے خود ہی غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا تو پھر ایم سی ڈی کا بلڈوزر کیوں چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود اپنا باتھ روم گرایا اور ناجائز تجاوزات ہٹائی ہیں۔ ایم سی ڈی کو کوئی تجاوزات دکھانی چاہئیں۔ ایم سی ڈی والے سیاست کر رہے ہیں۔

ایم سی ڈی کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کے خلاف شاہین باغ علاقہ میں لوگ سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ لوگوں نے سڑک پر ہی بلڈوزر روک دیا ہے۔ موقع پر کافی سیکوریٹی فورس موجود ہے۔

اس سے قبل دہلی پولیس نے شاہین باغ علاقہ میں انسداد تجاوزات مہم کے لیے سیکوریٹی فراہم کرنے میں اپنی نااہلی ظاہر کی ہے۔ اس سے پہلے بھی
دہلی پولس کی جانب سے سیکوریٹی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی پر 8 مئی تک پابندی لگا دی گئی تھی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جاسکتی ہے۔

ٹی وی رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کے اہلکار اور سیکوریٹی فورسز کی اضافی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ سیکوریٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بلڈوزر کے آگے سے خواتین اور مقامی رہائشیوں کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ مقامی باشندے ایم سی ڈی کی کارروائی کے خلاف احتجاج میں بلڈوزر کے سامنے کھڑے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت بلڈوزر نہیں چلنے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم سی ڈی صرف مسلم علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تجاوزات ہٹانے سے پہلے کسی کو نوٹس نہیں دیا گیا۔

علاقے کے میونسپل کونسلر واجد خان نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر پر الزام لگایا ہے کہ میئر کی مدت ختم ہونے والی ہے اور انہوں نے اس کارروائی کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ شاہین باغ کا تھانہ اور بی جے پی کا دفتر بھی غیر قانونی طور پر بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایس ڈی ایم سی سنٹرل زون کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راجپال سنگھ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر ہمیں طاقت ملی تو ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ ہماری پوری ٹیم تیار ہے اور دیگر تمام چیزوں کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔ جہاں تجاوزات ہیں اسے ہٹایا جائے گا چاہے کوئی بھی علاقہ ہو۔ وہاں کے 50-60 فیصد لوگوں نے خود ہی تجاوزات ہٹا دی ہیں۔

ذرائع ملی معلومات کے مطابق، اس سے قبل دہلی پولس نے شاہین باغ علاقے میں تجاوزات کو ہٹانے کے لیے سیکوریٹی انتظامات کے حصہ کے طور پر اضافی اہلکاروں کو تعینات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولس نے کہا تھا کہ جنوب مشرقی ضلع میں پولس کے ذریعہ کئی دوسرے حساس پروگرام چلائے جارہے ہیں

۔ اس کے لیے فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ شاہین باغ بھی جنوب مشرقی ضلع کے تحت آتا ہے۔ پولیس نے ایم سی ڈی کو بتایا تھا کہ تجاوزات ہٹانے کے لیے فوجیوں کو تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے تحت جہانگیرپوری میں رام نومی کے دن جلوس کے دوران تشدد کے بعد مسجد اور مندر کے سامنے سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے دہلی کے دیگر علاقوں میں بھی انسداد تجاوزات مہم تیز ہو گئی ہے۔ جہانگیر پوری کے بعد ایم سی ڈی نے شاہین باغ علاقہ میں تجاوزات ہٹانے کا پروگرام طے کیا تھا۔ این آر سی کے خلاف مظاہرے کے دوران ملک میں کورونا کی وبا شروع ہونے سے پہلے کئی دنوں تک شاہین باغ میں دھرنا مظاہرہ کیا گیا