شرابی ماں کے ہاتھوں معصوم بیٹے کا قتل

بین الریاستی تازہ خبر

رنگا ریڈی:3؍فروری
زین نیوز
ایک درندہ صفت ظالم ماں نے اپنے معصوم بچےکا گلہ گھوٹ کر قتل کرڈالا۔یہ واقعہ رنگاریڈی ضلع کے حلقہ اسمبلی چیوڑلہ کے رامنا گوڑا مستقر پر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ملیشوری نامی خاتون کا اپنے خسر وینکٹیا سے جھگڑا کیا تھا ۔خسر سےجھگڑے کا غصہ اس نے اپنے دوسالہ بچے کے اُوپر نکالا نشہ کی کی حالات میں اپنے معصوم بچے کا گلہ دبا کر قتل کردیا۔ واقعہ کی اطلاع پر چیوڑلہ پولیس نے مقام واردات پہنچ کر معصوم کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا اور ملزمہ ملیشوری کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ او ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا