جگتیال:4؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ساتھ شہر جگتیال میں گذشتہ پندرہ دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے کبھی دھو پ ‘ تو کبھی چھاؤں ہے ایسے میں آج تلنگانہ ریاست کے شہر جگتیال کی عوام نے آج صبح گیارہ بجے سے بارہ بجے درمیان اسمان میں ایک انتہائی دلکش و نایاب نظارہ دیکھا۔
تلنگانہ ریاست کے مختلف مقامات پر سورج کے اطراف ایک دائرہ کی شکل میں ہالہ قوس قزح کی شکل والے ہالہ نظرآنا عوام کیلئے تجسس کیساتھ ساتھ آسمان پر انتہائی دلکش منظر پیش کررہا تھا۔

پولاس اگریکلچرل ریسرج سنٹر کے ذمہ داروںنے بتایاکہ یہ دائرہ 22 ڈگری پر محیط تھا۔انھوں نے بتایا کہ ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سے شاذ و نادر ایسا نظارہ دکھائی دیتا ہےاس نادر و نایاب منظر کو عوام نے اپنے موبائل فونس کے کیمروں میں قید کرلیا اور دیکھتے دیکھتے اس خوبصورت منظر کے فوٹوز اور ویڈیوس سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور لوگوں نے اپنے موبائل فون کے اسٹیٹس پر رکھا ۔
جس وقت آسمان میں سورج کے اطرا ف قوس قزح کی طرح ہالہ نمودار ہوا تھا اس وقت سورج کی روشنی بھی انتہائی چلچلاتی اور چبھتی ہوئی محسوس کی گئی جسے عام آنکھوں سے دیکھنا مشکل ہی ہورہا تھا ۔یہ نظارہ آج صبح 11 ؍بجے سے 11-20 کے درمیان یہ منظر اسمان پر سورج کے اطراف ابھر تا رہا اوریہ ہالہ اپنی وسعت بڑھاتا چلا گیاہے ‘ اس طرح کا منظردیکھ کر کافی لوگ حیرت میں پڑھ گئے۔ اس نایاب اور دلکش منظر کو زین نیوزکے نمائندہ نے بھی اپنے موبائل کیمرہ میں قید کرلیا جو واقعتاً دیکھنے کے قابل انتہائی دلکش نظارہ تھا