شہر جگتیال میں آوارہ کتوں کی بہتات۔کتوں کے حملہ کے واقعات میں اضافہ

تازہ خبر تلنگانہ

لڈو خواجہ چوراستہ پر کتوں کے حملہ میں تین نوجوان شدید زخمی۔بلدیہ کی سرد مہری
جگتیال:4؍ستمبر
( زین نیوز )
شہر جگتیال میں ان دنوں آوارہ کتوں کی بہتات ہے راہگیروں کو چلنا پھر نا دشوار ہوگیا کب‘ کہاں کس ‘ گلی آوارہ کتے نشانہ بنائیں یہ کچھ کہا نہیں جاسکتا۔شہر جگتیال کے اہم مقاما ت ٹاور سرکل‘ لڈوخواجہ چوراستہ‘ پرانی پیٹ ‘محلہ گنج‘ جامع مسجد چوراستہ‘ قلعہ گڈہ‘ ہزار ی ‘ محلہ کے علاو ہ دیگر محلہ جات میں شام ہوتے ہی آوارہ کتے غول کی شکل میں نکلتے ہیں اور راہگیروں پر بھونکنے کے علاوہ حملہ کررہے ہیں ۔

آوارہ کتوں کی بہتات کے باوجود مجلس بلدیہ جگتیال کی جانب سے کتوں کو پکڑنے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں رات کے اوقات میں راہگیروں کا گذرنا دشوار ہوتا جا رہا ہے کیونکہ سنسان سڑکوں پر کتوں کی بہتات اور کتوں کے غول حملہ کرنے لگے ہیں جس سے حادثات پیش آرہے ہیں۔کتوں کی کثرت کے سلسلہ میں متعدد شکایات ملی ہیں اور اب ان شکایات میں اضافہ ہورہا ہے۔آوارہ کتوں کی جانب سے راہگیروں پر بھونکنے کے علاوہ ان پر حملہ کے واقعات پیش آنے لگے ہیں

گذشتہ شام لڈو خواجہ چوراستہ پرآوارہ پاگل کتوں نے وہاں سے گذرنے والےتین راہگیروں کو حملہ کرتےہوئے شدید زخمی کردیا۔کتوں کے حملہ میں تین نوجوان کے پیر زخمی ہوگئےنوجوان کی چیخ و پکار پر مقام افرادجمع ہوگئےاور کتوں کو مار بھگایا۔شہر جگتیال میں آوارہ کتوں کی کثرت کی وجہ سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے شام کے وقت یہ غول کی شکل میں گھوم رہے ہہیں گذشتہ روز میٹھے پانی باولی چوراستہ ہر ایک کتے کی کاٹنے کی وجہ سے ایک خاتون گاڑی پر سے گر پڑی۔

بلدیہ جگتیال شہر کے تمام محلہ جات اور سڑکوں پر رات کے اوقات میں کتوں کو پکڑنے کے لئےخصوصی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے اور ایسا کرتے ہوئے شہریوں کو کتوں کی دہشت سے نجات دلوائی جا سکتی ہے