ضلع جگتیال میں قحبہ گری(جسم فروشی) اڈے پر پولیس کے دھاوئے۔

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال: یکم؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
شہر جگتیال کے گاندھی نگر علاقہ میں پو لیس نے گذشتہ رات دھاوئے کرتے ہوئے قحبہ گری( جسم فروشی ) کے اڈے پر دھاوئےے کرتے ہوئے خواتین بشمول 20؍لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔

شہر جگتیال کےگاندھی نگر میں جسم فروشی کے کاروبار عروج پر چلنےکی اطلاعات پر اسٹیشن ہاوز آفیسر مسٹر جیش ریڈی کی قیادت میں تین ٹیموں نے علحد علحدہ طور پر دھاوئے کیے پولیس نے گھرو ں پر دھاوئے کرتے ہوئے خواتین بشمول 20؍لڑکیوں حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
دیگر مقامات سے جگتیال لڑکیوں  کو لاکر جسم فروشی کا کاروبار بڑے پیمانے پر چلائے جانے کی اطلاع کی جگتیال پولیس کو ملی

مصدقہ اطلاع پر ملنےاسٹیشن ہاوز آفیسر مسٹر جیش ریڈی کی قیادت میں پولیس نے گذشتہ رات دھاوئے کرتے ہوئے قحبہ گری کیلئے لڑکیوں کو فراہم کرنے والی خواتین او رلڑکیوں کو حراست میں لیا۔
اسٹیشن ہاوز آفیسر جیش ریڈی نے بتایا کہ اس میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیاہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں