شہر جگتیال کے دھرما سمندر ذخائرآب میں تین بہنوں کی اجتماعی خودکشی

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال28؍اکتوبر
(زین نیوز)

شہر جگتیال کے راجا راجیشورا گٹہ سے متصل واقع دھرما سمندر ذخائر آب میں تین بہنوں نے خود کشی کرلی ۔ جن کی شہر جگتیال کے گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والی گنگا جلا‘ ملیکا‘ وندنا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔

دھرما سمندر ذخائر آب میں تین بہنوں کی اجتماعی خودکشی سے شہر میں ہلچل سے مچ گئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ تین دن سے یہ تینوں بہنیں لاپتہ تھیںتاہم خودکشی کے وجوہات کا پتہ چل نہیں سکا۔

خودکشی کرنے والے تین بہنوں میں دو شادی شدہ ہیںجبکہ ایک انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہے ۔ ددونوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک نعش غوط خوروں کی مدد سے تلاش کرلی گئی۔ واقع کی اطلاع پر ٹاون سرکل انسپکٹر مسٹر کے کیشور نے مقام واردات پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے نعشوں کو سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔

افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈکرلیا۔ واقع کی اطلاع عام ہوتے ہوئے عوام کی کثیر تعداد دھرما سمندر ذخائر آب کے پاس جمع ہوگئی۔رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے سرکاری دواخانے پہنچ سرکل انسپکٹر مسٹر کے کیشور سے تفصیلات حاصل کیں