باغی ارکان کے خلاف ڈپٹی اسپیکر کی کارروائی پر روک
نئی دہلی:27؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
سپریم کورٹ نے پیر کے روز باغی ارکان اسمبلی کو بڑی راحت ملی ایکناتھ شندے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی کارروائی پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ یعنی 11 جولائی تک قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ایکناتھ شندے اور ان کے ساتھ گوہاٹی گئے ایم ایل ایز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکیں گے
مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعہ جاری کردہ نوٹس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانے والی ان کی درخواستوں پر جواب طلب کیا۔سپریم کورٹ نے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے سکریٹری اور مرکزی حکومت کے علاوہ دیگر متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔
Supreme Court issues notice to Deputy Speaker, Secretary of Maharashtra State Legislative Assembly, Centre and others on pleas filed by rebel MLAs against the disqualification notice issued by the Deputy Speaker Narhari Zirwal against Eknath Shinde and 15 other rebel legislators. pic.twitter.com/oYrAKW9CZ4
— ANI (@ANI) June 27, 2022
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔ تب تک ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کی طرف سے ایکناتھ شندے اور ان کے 15 ساتھیوں کو جاری کردہ نوٹس پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے شیوسینا لیڈروں اجے چودھری، سنیل پربھو کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔
ان تمام لوگوں سے سپریم کورٹ نے 5 دن کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت کی تاریخ 11 جولائی مقرر کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے درمیان ایکناتھ شندے کےگروپ نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
تاہم سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کی اس درخواست پر کوئی عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا کہ اسمبلی میں فلور ٹیسٹ نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کی سماعت کے چار اہم نکات یہ ہیں۔
ایکناتھ شندے کی زیرقیادت باغی کیمپ کو راحت دیتے ہوئے، سپریم کورٹ نے باغی سینا کے ایم ایل ایز کو نااہلی کے نوٹس پر اپنا جواب داخل کرنے کے لیے دی گئی آخری تاریخ کو 11 جولائی تک بڑھا دیا۔
سپ
ریم کورٹ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ سپریم کورٹ کو کسی بھی کارروائی کو جاری رکھنے کے لیے ڈپٹی اسپیکر کے قانونی اختیار پر فیصلہ کرنا ہے۔ باغی کیمپ نے دلیل دی تھی کہ ڈپٹی اسپیکر نارہاری زروال نااہلی کے نوٹس پر فیصلہ نہیں کرسکتے جب ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ زیر التوا ہو۔
جسٹس سوریہ کانت نے فلور ٹیسٹ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور سپریم کورٹ نے کوئی عبوری حکم دینے سے انکار کر دیا۔ مہاراشٹر حکومت نے ایک عرضی پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فلور ٹیسٹ نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ اگر باغی کیمپ کی طرف سے فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو حکومت دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔