صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور 

تازہ خبر قومی
ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد
دیوبند، 19؍ ستمبر
(رضوان سلمانی) 
ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے چکروتہ روڈ پر واقع ضلع پریس کلب کے کیمپ آفس پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کو مزید فعال بنانے اور تحصیل سطح پر پروگراموں کے انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور ساتھ ہی صحافت کے معیار کو مزید تقویت دینے پر زور دیا گیا۔
 اس میٹنگ میں تنظیم کو متحرک بنانے ،تحصیل سطح پر پروگراموں کا انعقاد، اور صحافت کے معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس میٹنگ میں دیہی اور شہری علاقوں سے کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میںاتفاق رائے سے ممبران کو شناختی کارڈ فراہم کرنا، ایکسیڈنٹ انشورنس اور میڈیکل کارڈ بنوانا اور انہیں جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
 اجلاس میں ریاستی حکومت کی طرف سے صحافیوں کو پینشن دینے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کے ضابطوں کو نرم اور ترمیم کرنے کے لیے سرکار کو ایک میمورنڈم بھیجا جائے۔جس میں تسلیم شدہ صحافیوں کے ساتھ ساتھ پنشن اسکیم میں ان سبھی صحافیوں کو شامل کیا جائے جو پچھلے  20 سالوں سے مسلسل ا س میدان میں کام کر رہے ہیں۔
 صحافیوں کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کچھ ایسے لوگ صحافت کے میدان میں کام کر رہے ہیں،جن کا مشنری صحافت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایسے میںاس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشنری صحافیوں کو اس پیشے کے وقار اور معیار کو بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اجلاس میں جلد از جلد ضلعی اور تحصیل یونٹس کی تنظیم نو کا حلف لینے کی تجویز بھی پاس کی گئی۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ حلف برداری تقریب کا اہتمام کیا جائے، جس میں ضلع حکام ،سیاسی اور سماجی افراد کو بھی مدعو کیا جائے ۔اس کے علاوہ ،پریس سے ملییٔ، پروگرام بھی ایک ماہ میں کم از کم ایک کیا جائے۔ جس میں کسی بھی ایک شخصیت کو مدعو کیا جائے ۔ اجلاس کی صدارت سرپرست اعلیٰ جاوید صابری نے کی، اجلاس کی کاروائی کنوینر ابوبکر شبلی نے بحسن و خوبی چلائی۔
میٹنگ میں ضلع صدر سریندر چوہان، ضلع جنرل سیکرٹری اروند ٹیبک، شاہد زبیری، شبیر شاد، سریندر اروڑا، چودھری دھیرج سنگھ، منصب علی پرویز، ضلع جنرل سکریٹری جگدیپ کمار، سدھیر سوہل،نریش گوئل، شرون شرما، راہل نوسران ، اقبال خان، ندیم نظامی، انیل کچاڈیہ، سنیل چودھری، راؤ شمیم احمد، اروند گپتا، جاوید رانا،جسویر یادو، تپیندر سینی، اوم پرکاش جین، اشوک کمار، للت شرما، لٹل شرما، موہت رائے جیسوال، دیپک اروڑہ، سریندر اروڑہ، انج کمار،اروند چوہان، آیوش گپتا، سنیل جین رانا، عثمان رانا، گگن گمبر،سنجیو کھرانہ، وپن بجاج، سچن یادو، ویشش گوریجہ، گوتم سنگھ، مدن سنگھ وغیرہ موجود تھے۔