صحت عامہ ‘ اور عوام کی حفاظت کے لئے ہی لاک ڈاؤن کا نفاذ

بین الریاستی تازہ خبر

لاک ڈاؤ ن میں نرمی کے دوران انسانی فاصلہ کو بنائے رکھنے پر زو ر
انسپکٹر جنرل پولیس ورنگل رینج پرمود کمار کا دورہ ضلع جگتیال
جگتیال:24؍مئی
(عمران زین)
انسپکٹر جنرل پولیس ورنگل رینج پرمود کمار نے ضلع جگتیال مستقر پر مختلف چوراہوں اور‘ کنڈہ گٹو جے ین ٹی چیک پوسٹ‘ کا بھی لاک ڈاون کی عمل آوری کی صورتحال کا جائزہ لیاانھوں نے اپنے دورہ میں ضلع ایس پی سے لاک ڈاؤن پر عمل آوری اور جرائم کی صورتحال پر بھی آگاہی حاصل کی ۔

اس موقع پر ضلع یس پی جگتیال مسز سندھو شرمانےکی جانب سےلاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایاکہ 10؍بجے د ن کے بعد سڑکوںپر آنے والی گاڑیوں کو ضبط کیا جارہا ہےانھوں نے بتایا کہ ابتک لاک ڈاؤن کی خلاف پر 4231 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے

جن میں انسانی دوری نظر کرنے کے 465‘ہجوم کے زیادہ تعداد میں اکٹھا ہونے سے متعلق 78‘کے بشمول ٹھیک ڈھنگ سے چہرو ں پر ماسک نہ لگانے سے متعلق 3925 مقدمات درج رجسٹرر کیے گئے۔اسی طرح لاک ڈاؤن کےایام اوقات کار میں بلاوجہ سڑکو ں پر گھومنے والے 919 موٹر گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا جن میں 751 ٹو ویلر‘64 تھری ویلر‘ 144 فور ویلر گاڑیاں شامل ہیں

ضلع جگتیا ل میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس ورنگل رینج پرمود کمار نے میڈیا کے نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئےعوام پر زور دیا کہ وہ صبح 6؍بجے تا10؍بجے لاک ڈاؤن کی نرمی سے استفاد کریں اور اسی اوقات کارمیں اشیائے ضروریہ کو خرید کر بازاروں سے واپس ہوجائیں۔تاہم لاک ڈاؤ ن میں نرمی کے دوران انسانی فاصلہ کو بنائے رکھنے پر زو ر دیا تاکہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے خود کو اور دوسروں کو بچایا جا سکے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ و ہ دس بجے سے قبل ہی اپنے اپنے دفاتر کو پہنچنے کی کوشش کریں مسٹر پرمود کمار نے کہاکہ لاک ڈاؤن کا نفاذ صحت عامہ ‘ اور عوام کی حفاظت کے لئے ہی عمل میں لایا گیا ہے ۔ انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بلاوجہ سڑکوں اور بازاروں میں آکر خود کو مشکلات میں نہ ڈالیں انسپکٹر جنر ل پولیس نے خبردار کیا کہ لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی

 

مسٹر پرمود کمار نے کوڑمیا ل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع دونگلا مری چیک پوسٹ کا اچانک معائنہ کیا جہاں لاک ڈاؤن کے اوقات میں سڑکوں پر گھومنے والوں کی کونسلنگ کی ۔ انھوں نے یہاں کے عوام پرزور دیا کہ وہ لاک ڈاؤ ن کے موقع پر سڑکوں پر نکلنے سے گریز کریں ۔

 

یہ بھی پڑھیں  قتل کے واقعات میں ماخوذ عبدالصمد منّا گیانگ کے 12؍افراد پھانسی کی سزاء

 

اس موقع پر ائی جی نے یہاں خدمات انجام دینے والے ملازمین پولیس کو کورونا بچاؤ کے لئے ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کا بھی مشورہ دیا۔مسٹر پرمود کمار کے دورہ میں انکے ہمرا ہ ضلع ایس پی جگتیال مسز سندھو شرما‘ ڈی ایس پی وینکٹ رمنا‘ آے آ ر ڈی ایس پی پرتاپ‘ انسپکٹر پولیس اسپیل برانچ سرنیواس‘ سرکل انسپکٹر پولیس ٹاون جیش ریڈی ‘ کے علاوہ کئی سب انسپکٹران پولیس او ردیگر موجودتھے