جگتیال : 3؍اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع میں رائیکل منڈ ل کے وارڈ نمبر2 آج پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں2 سالہ افسر نامی معصوم جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق رائیکل منڈل میں آج شام کے وقت تیز بارش ہوئی تھی بار ش کے تھمنے کے کچھ دیر بعدشیخ افسر اپنے مکان کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اچانک حادثاتی طور پر برساتی نالہ میں گر گیا برساتی نالہ گہر ا ہونے کے ساتھ پانی کی سطح زیادہ ہونے اور پانی کابہاو ٔ تیز ہونے کی وجہ سے بہہ گیا۔
مکان کے سامنے جب افسر نظر نہیں آیا تو اس کےمقامی لوگوں اور اس کےوالدین نے اسے تلاش کیا توتقریباً سو میٹر کے فاصلہ واقع چھوٹے کنٹہ میں شیخ افسر پانی میں ڈوبا ہوا برآمد ہوا۔ افراد خاندان اور مقامی لوگوں کو افسر کو آٹو کے ذریعہ فوری طور پر جگتیال کے سرکاری دواخانے منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مرد ہ قرار دیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار‘نے سرکاری دواخانے پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور متوفی کے ورثا سے ملاقات کرتے ہوئے پر سہ دیا اور انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ صدر نشین بلدیہ رائیکل مورا ہنمنڈلو‘ نمائندہ کونسلر مہیندر‘ کو آپشن ممبر سہیل‘ یوتھ صدر مورا رام مورتی‘ صدر شیخ حسین اور رائیکل منڈل کے دیگر ٹی آر ایس قائدین موجودتھے۔
والدین کی شکایت پر رائیکل پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا ۔ بعد پنچنامہ سرکاری دواخانے جگتیال میں شیخ افسر کا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا گیا ۔ معصوم کے برساتی نالہ میں بہہ جانے اور معصوم لڑکے کی موت واقع ہوجانے سے رائیکل منڈ ل اور موضع میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔اندروں ماہ رائیکل منڈل میں پانی میں بہہ جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے