ضلع جگتیال میں برقی شاک کی زد میں آنے سے 2؍نوجوان ہلاک

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
2؍زخمی ایک کی حالات تشویشناک
جگتیال :۔27؍ستمبر
(زین نیوز)
مٹ پلی مستقر میں ایک منوہر گارڈن کے روبرو منگل کو دو نوجوان کنکا وکاس(25) سالہ اور (24) سالہ بینڈلہ ونیت برقی شاک کی زد میں آنے سے دو نوجوان برسرموقع فوت ہوگئے ۔ یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب یہ دو نوجوان اپنے ایک دوست کی الکٹریکل اور سانیٹری کی دکان پر دکان پر فلیکسی بورڈ لگانے کے دوران حادثاتی طور پر برقی تار کے زد میں آگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ فلیکسی بورڈ لگانے کے دوران دکان کا سائن بورڈلگاتے وقت پھسل کر بجلی کے تار پر جا گرا۔جس کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس واقع دو دیگر افراد کو بھی  چوٹیں آئیں۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
 متوفی کا تعلق مٹ پلی ڈیویژن کے ابراہیم پٹنم منڈل کے ڈبہ موضع سے ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اہل خانہ کی شکایت کے مطابق مٹ پلی پولیس نے ایک مقدمہ درج  رجسٹرڈ کر لیا ہے۔ بعد پنچنامہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔اس واقعہ نے دونوں خاندانوں کو گہرے غم و صدمہ میں ڈال دیا