ضلع جگتیال میں خاتون پر تیزاب پھینکے کا واقعہ

تازہ خبر جرائم حادثات

زین نیوز ڈسک
ضلع جگتیال کے ابراہیم پٹنم منڈل موضع تما پور تانڈا میں انتہائی دالخراش واقعہ پیش آیا ۔ ایک نامعلوم شخص نے سواتی نامی خاتون پر تیزاب پھینک کر راہ فرار اختیار کرلی ۔متاثرہ خاتون کو مٹ پلی کے سرکاری دواخانے منتقل کیا گیا ۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے مقام واردات پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی اطلاع  پر رکن قانون ساز کونسل نظام آباد مسز کے کویتا نے  ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج  اور افسوس کا اظہار کیا ۔ واقعہ پرضلع یس پی جگتیال مسز سندھو شرما سے فون پر تفصیلات حاصل کیں اور متاثرہ خاتون کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی اورخاطی کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔متاثرہ خاتون کو مٹ پلی کے سرکاری دواخانے منتقلی کی اطلاع کے ساتھ ہی ضلع یس پی مسز سندھو شرما فوری مٹ پلی سرکاری دواخانہ پہنچ کر متاثرہ کی صحت اور  واقعہ سے تفصیلات آگہی حاصل کی ۔اس واقعہ نے پورے علاقہ میں سراسمیگی کی لہر دوڑا دی ۔ ہر زبان زد خاص و عام یہ واقعہ بحث کو موضوع بناہوا ہے