ضلع جگتیال میں شیر کے گھومنے کی اطلاع سے سنسنی۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کا معائنہ

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال:یکم؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع میں ملہ پو رمنڈل کے نواحی علاقہ سنگم گاوں میں ایک بڑے شیر کے گھومنے کی افواہ سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ دیہاتوں کی جانب سے شیر کی موجودگی کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دئیے جانے کے بعد وہاں پہنچنے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں شیر کے پاؤں کے نشانات کا معائنہ کیا ۔

ڈی ایف او مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا نشانات کی تصاویر حیدرآباد روانہ کیے جارہے ہیں تاکہ اسکی تصدیق کی جاسکے کہ آیا یہ شیر کے پیر کے نشانات ہیں یا پھر جنگل میں گھومنے والی جنگلی بلی کے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہ زیادہ امکان پایا جاتا ہے کہ یہ جنگلی بلی کے نشان ہی ہیں۔
تاہم شیر کی موجودگی کو لیکر دیہاتو ں میں خوف ہراس کی لہر دوڑ گئی