ضلع جگتیال میں ٹی آریس لیڈر کا قتل۔ ملزمین کی تلاش جاری

تازہ خبر جرائم حادثات

جگتیال:14؍جنوری
(زین نیوز)
ضلع جگتیال کے ابراہیم پٹنم منڈل کےموضع یاما پور میں گذشتہ شام ٹی آرایس لیڈر کانامعلوم افراد نے بہیمانہ قتل کردیا جس کی نعش کھتوں میں لت پت پائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یاما پور سے تعلق رکھنے والے 48سالہ راجندر کی نعش آج صبح اسی کے کھیتوں میں پائی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ راجندر تین سال قبل اسی موضع کے ایک عوامی قائد پر گولی چلانے کے واقعہ میں اہم ملزم تھااور ان دونوں کے درمیان گذشتہ کچھ سالوں سے ارضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔

واقعہ کی اطلا ع پر ابراہیم پٹنم پولیس مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تفصیلات کے حصول میں لگی ہوئی ہے تاہم ملزمین کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

راجندر کے قتل سے گاؤں میں ہلچل مچ گئی ہے۔گذشتہ کچھ دنوں سے اراضیات کے تنازعہ کو لیکر قتل کے واقعات میں اضافہ موضوع بحث بنا ہو اہے