عادل آباد:11؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع عادل آباد کے اندرویلی منڈ ل کے سماکا موضع میں گوڈا بستی میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی طبقہ سےتعلق رکھنے والےبھائی بہن کی سانپ کے ڈسنے سے المناک موت واقع ہوگئی ۔یہ اندوہناک واقعہ میں ہفتہ کی رات پیش آیا تاہم اتوار کو منظر عام پر آیا۔
تفصیلات کے مطابق اتھرام بھیم راؤ ( سالہ14) اور دیپا 4 سالہ اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ زہریلے سانپ نے ڈس لیا سانپ کے ڈستے ہی بچوں کی چیخ پکار پر ان کے والدین جاگ اٹھے اور اپنے بچوں کو فوری طو رپر اندرویلی پرائمری ہیلتھ سنٹر لیکر پہنچنے جہاں ڈاکٹروں نے لڑکے اورلڑکی کو مردہ قرار دیا۔
اتھرام بھیم راؤ ‘ اور دیپا راجو اور کویتا کے بچے تھے۔واقع کی اطلاع پر اندرولی پولیس نےپنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا او رنعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم اُٹنور کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔ لڑکا اور لڑکی کی موت سے پورے خاندان میں سوگ چھا گیا۔
