آرمور:۔11؍نومبر
(زین نیوز )
ضلع جگتیال کے مٹ پلی مستقر سے تعلق رکھنے والے25 سالہ حافظ محمد زبیر سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ انکی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حافظ محمدضلع نظام آبادکے جکران پلی اپنے رشتہ داروں کے ہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر
شدید زخمی حالت میں انھیں آرمورکے دواخانے منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔انکی اہلیہ بھی حادثہ میں شدید زخمی ہوگئیں جو آئی سی یو میں شریک ہیں ۔
واقعہ کی اطلاع پر آرمور پولیس مقا م حادثہ پہنچ کر معائنہ کیا ضابط کی کارروائی انجا م دیتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم آرمور سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔ آج صبح نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔
مرحوم محمد زبیر کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ۔ وہ عبدالقدیر موذن بسم اللہ مسجد کے فرزند تھے۔سڑک حادثہ میں حافظ محمد زبیر کی موت سے دونوں خاندانوں اور مٹ پلی میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئ۔
تدفین مٹ پلی میں عمل میں آئیگی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ 30-2 بسم اللہ مسجد مٹ پلی میں مفتی محمد عبدالمعز شامزی امام و خطیب بسم اللہ مسجد پڑھائینگے ۔