کاماریڈی
( پریس نوٹ )
مولانا نظر الحق قاسمی نائب صدر جمعیۃ منڈل کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ھدایت پر ملک بھر میں کئی ماہ سے ممبر سازی مہم چلائی رہی تھی اب حضرت مدنی ہی کے حکم پر حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی سرپرستی میں تلنگانہ وآندھرا کے تمام اضلاع کے وہ منڈل جہاں جمعیۃ کی ممبر سازی ہوئی ہے یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے چونکہ ضلع کاماریڈی میں جمعیۃ علماء کی یونٹوں اور انکی کارکردگی کافی وسیع ہے۔
اس لئے حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی ونائب صدر صوبہ تلنگانہ و آندھرانے اپنے رفقاء کے مشورے سے یونٹس کے دورے شروع کر دئیے ہیں چنانچہ بروز چہارشنبہ بتاریخ 3/ نومبر 2021 علی الصبح حافظ محمد یوسف حلیمی انور حفظہ اللہ نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈیمولانا منظور مظاہری صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، مولانا نظر الحق قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی ودیگربھکنور تشریف لے گئے۔ اور وہاں جمعیۃ کے اراکین سے ملاقات اور مقامی احباب کی موجودگی میں منڈل بھکنور کی یونٹ کا انتخاب عمل میں آیا ۔

آپسی اتفاق رائے سے یہاں کی یونٹ کی یوں تشکیل پائی صدر، جناب محمدخورشید صاحب جنرل سکریٹری، جناب میر مبشر علی عامر صاحب ناٰئب صدور،جناب مولانا حافظ محمد شکیل اختر صاحب۔جناب شیخ داؤ دصاحب۔مولوی محمد ریاض صاحب محمد چاند پاشاہ صاحب سکریٹری،جناب محمد اظہر بابو میاں صاحب ذاکر جاوید خازن جناب فیروز صاحب۔منتخب ہوئے۔
اراکین میں بھکنور منڈل سے تعلق رکھنے والے ہر گاؤں کہ ایک ایک فرد کو لیا گیا اس موقع سے جمعیۃ کی کارکردگی پیش کی گئی جناب حافظ محمد عبدالعزیز صاحب صدر جمعیۃ علماء رامائم پیٹ کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچا