ضلع کاما ریڈی میں کار اور بس میں تصادم۔ ایک ہی خاندان کے5 افرادہلاک

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

نظام آباد:28؍مارچ
(زین نیوز)
ضلع کاما ریڈی کے مچا ر ریڈی منڈل میں گھن پور کے مضافات میں ایک آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے
5 افراد بر سر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی لوگوں نے زخمی کو قریبی اسپتال پہنچایا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آر ٹی سی بس کریم نگر سے کاماریڈی کی سمت میں جارہی تھی ۔ سرسلہ سے کاما ریڈی کی سمت میں آنیوالی کار سے تصادم ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کا جائزہ لیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اُڑگئے۔ دو افراد کی نعشیں کار میں پھنس گئیں

پولیس نے گاڑی کی شناخت کریم نگر ڈپو ون سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس کے طور پر کی۔ پولیس نے مہلوکین کی شناخت ایک ہی خاندان کے افراد کے طور پر کی ہے۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔