Arrest-N

عادل آباد میں قتل کے الزام میں بدنام زمانہ گانجہ اسمگلر گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ
عادل آباد: 19؍جولائی
(زین نیوز)
 عادل آباد میں ڈگری کے طالبعلم کو چاقو گھونپ کر قتل کرنے کے واقعہ میں عادل آباد پولیس آباد پولیس نےملزم تھور پریتم کو گرفتار کرنے کے بعد آج میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ عادل آباد ڈی ایس پی وی امریندرنےاپنے چمبرمیں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بدنام زمانہ گانجہ اسمگلر پریتم کو چنددن قبل پیش آئے قتل کی واردا ت میں ایک ڈگری کے طالبعلم کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔اور اس کے پاس سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کرلیا گیا ہے
۔ عادل آباد کے ڈی ایس پی وی امریندرنے بتایا کہ ملزم تھور پریتم ضلع ہیڈکوارٹر کے امبیڈکر نگر کا رہنے والا ہے۔ اس پر ممنوعہ گانجہ کی تجارت میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جبکہ مقتول گڈلا سائی کمار ودیا نگر کا رہنے والاتھا۔  پولیس نے پریتم کو ضلعی مرکز میں گاڑیوںکی تنقیح کے دوران مشکوک انداز میں گھومتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
پوچھ گچھ پر پریتم نےاعتراف کیا کہ 13 جولائی کو ایک بار میں سائی کمار کے ساتھ گانجے کی اسمگلنگ پر جھگڑے کے بعد اس نے اس جرم کا  ارتکاب کیا ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے طالب علم کو قتل کیا کیونکہ اس نے تنقید کی تھی کہ ممنوعہ اشیاء گانجہ کی فروخت سے نوجوانوں کی زندگیاں خراب ہورہی ہیں۔اس نے انکشاف کیا کہ اس نے سائی کو اس چاقو سے قتل کیا جسے وہ ہمیشہ اپنے دفاع کے لیے ساتھ رکھتا تھا۔