23؍جنوری
زین نیوز
جگتیال ضلع میں خودکشی کےواقعہ نے سنسنی پھیلادی ۔اس افسوسناک واقعہ سے دو خاندانوں میں ماتم چھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گُلہ پلی منڈ ل سے تعلق رکھنے والی لنگم پلی منیشا نامی لڑکی نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خود کشی کرلی جس کے بعد اسکے عاشق نے جو روزگار کی غرض سے دبئی میں مقیم ہے پھانسی لیکر خود کشی کرلی۔ لکشمی پور سے تعلق رکھنے والا راکیش ‘ گُلہ پلی سے تعلق رکھنے والی منیشا ایک دوسرےکے دام الفت میں گرفتار تھے‘ ۔منیشا ‘ نے راکیش سے محبت کرنےوالی بات کواپنے افراد خاندا ن سے چھپائے رکھا ۔ایک سال قبل راکیش ذریعہ معاش کے لئے دبئی گیا تھا۔مینشا کے والدین نے اسکی شادی کسی دوسرے لڑکے سے طئے کردی ۔مینشاشادی سے انکار کرنے کی ہمت نہ کرسکی دوسری لڑکے سے شادی طئے کیے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر دو دن قبل اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ منیشا کی خودکشی کی خبر جب دبئی میں راکیش تک پہنچی تو‘ اپنی معشوقہ کے بچھڑ جانے کے صدمے سے دوچا ر ہوکر اس نے اپنا سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے اپنے ماں کومینشا سے محبت کرنے کےتعلق سے واقف کروایا اور بتایاکہ وہ مینشاکےبغیر جی نہیں سکتاراکیش نے اپنے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ راکیش کی سیلفی ویڈیو نے اپنےاسکے میں ہلچل مچادی ۔جذبات کی رومیں بہہ کر عاشق جوڑے کی خودکشی کے اس اقدام سے دو خاندانوں میں ماتم چھا گیا۔
