عزاداری ہمیں اپنے اسلاف سے ورثے میں ملی ہے اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے:سید محمد سعید نقوی

تازہ خبر عالمی مذہبی
دیوبند،8؍اگست
(رضوان سلمانی)
دیوبند کے نزدیکی گاؤں تھیتکی میں پہلی محرم سے مجالس عزائے سید الشہدا کا سلسلہ جاری ہے ۔آج چھوٹے امامباڑے میں حاجی شبیر حسین کربلائی مرحوم کے خانوادے کی طرف سے تاریخی مجلس منعقد کی گئی۔ یہ مجلس زمانہ قدیم سے ۹ محرم کو منعقد ہوتی چلی آرہی ہے۔
یہ مجلس انجمن سعیدیہ کے بانی استاذ سید غضنفر علی اور ان کے ہمنوا کی سوزخوانی و مرثیہ خوانی سے شروع ہوئی اور پھر حجۃ الاسلام مولانا سید محمد سعید نقوی  فاضل قم نے مجلس کو خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ پیغمبر اسلام کے فرمان کی روشنی میں ہر مومن حسین کا عزادار ہوتا ہے۔ ہر مومن کے خمیر میں عزائے حسین کو شامل رکھا گیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ یہ عزاداری جو ہمیں اپنے بزرگوں سے اپنے اسلاف سے ورثے میں ملی ہے اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ دشمنان عزا اور دشمنان مقصد عزا دونوں سے ہمیں عزاداری کو محفوظ رکھنا ہے۔دشمن عزا وہ ہے جو لوگوں کو فرش عزا سے دور کرے اور دشمن مقصد عزا وہ ہے جو آپ کو اللہ سے دور کر دے اس کے بعد انہوں نے جناب علی اکبر کے مصائب بیان کیے جس پر مومنین نے خوب گریہ کیا اور رسول خدا کو ان کے نواسے کا پرسہ دیا مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین سے شرکت کی۔
 سید تصدق حسین، سید عیسی رضا، سید میثم رضا، سید مہدی حسن، سید ہادی حسن، سید ابرار حسین، سید علی سعید، سید حسین سید، سید اکبر حسین، سید حسن علی، سید محمد مسرت، سید محمد باقر متولی، سید محور عباس، سید عابد سعید، سیدمحمد طاہر، سید ضامن عباس اور دوسرے لوگوں نے شرکت کی۔