عمررسیدہ خاتون سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑی

قومی

یوپی 31؍ڈسمبر
اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کوتوالی بسولی علاقے کے ایک گائوں میںدیر رات ایک عمر رسیدہ‘ خاتون پر چھیڑچھاڑ کا الزام لگاکراس کا منہ کالا کر گدھے پر پورے گائوں میں گھمایاگیا۔تفصیلات کے مطابق بسولی علاقے کے ایک گائوں میں دیر رات گائوں کا ہی رہنے والے ایک عمر رسیدہ ایک خاتون کے گھرمیں گھس گیا اور اہل خانہ کو چکمہ دے کر خاتون کے کمرے تک جاپہنچا اور اس سے چھیڑ چھاڑ کی۔خاتون کے ذریعہ شو رمچانے پر اہل خانہ نے اسے پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کی۔ اس کا منہ کالاکر گدھے پربیٹھا کر رات میں ہی اس کو پورے گاؤں میں اور واقعہ اس حادثے کی ویڈیو بناکر وائرل کردیا۔واقعہ کی اطلاع پر گائوں پہنچی پولیس نے آج دو لوگوں کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سنکلپ شرمانے کہا کہ واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعدہاتھ میں لیتے ہوئے فوراً پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دو لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پکڑے گئے دونوں ملزم پر آئی پی سی کی دفعہ323,504,506اور452 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔