کاماریڈی
(پریس نوٹ )
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیتہ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ریاستی جمعیتہ علماء کے ممبران کی جانب سے عمید العلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم کو اتفاق رائے سے صدر منتخب ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم دکن کی ایسی ممتاز شخصیت ہے جو جمعیتہ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا کے صحیح معنوں میں صدر کے مستحق ہیں
کیونکہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم نے ابتدا ہی سے بے لوث ہوکر بلا کسی سیاسی اغراض و مقاصد جمعیۃ کے ساتھ اور اکابرین جمعیۃ بالخصوص قائد جمعیت جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا مدنی صاحب دامت برکاتہم کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں یقینا تلنگانہ و آندھرا کے ہم تمام اراکین خدام و جمعیت سے وابستہ ابتدائی ممبران کیلئے خوشی کا موقع ہے کہ حضرت مفتی صاحب نے پھر ایک بار جمعیۃ علماء کی بار گراں ذمہ داری کو ہم چھوٹوں کے بے حد اصرار کے بعد قبول کیا
الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء کاماریڈی مفتی عمران خان قاسمی حافظ محمد مشتاق احمد نقشبندی حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائبین صدور محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیتہ علماء کاماریڈی میر فاروق علی حافظ محمد عبدالواجدعلی حافظ محمد امتیاز صاحب کاشفی حافظ محمد انتظار احمد صاحب حافظ محمد تقی الدین منیری شیخ اسماعیل بھائی محمد حمزہ کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ جیسے بے لوث مخلص قوم و ملت کے سچے قائد جمعیت کی نگرانی و سرپرستی میں کام کررہے ہیں
ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ اللہ نے آپ جیسابے باک قائد ہمیں دیا ہے جن کی نگرانی وسرپرستی میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہم تمام جمعیۃ علماء کاماریڈی کے کارکنان وذمہ داران بارگاہِ الٰہی میں بدست دعا ہیں کہ اللّٰہ جل شانہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمر کو دراز فرمائے ہمارے سروں پر حضرت مفتی صاحب کے سایہ کو تادیرقائم رکھے آمین ثم آمین جملہ خدام و کارکنان وممبران جمعیۃ علماء کاماریڈی