موٹر سائیکل سے چنگاریاں نکلتی رہیں، لوگ چیختے رہے۔ ڈرائیور کارتیز چلاتا رہا
غازی آباد:۔5؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
اتر پردیش کے غازی آباد سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔غازی آباد کے اندرا پورم علاقے میں فلمی طرز کا حادثہ پیش آیا۔ ایک کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔
عام طور پر ایسی صورتحال میں ڈرائیور گاڑی روک دیتا ہے لیکن یہاں کار کے مالک نے 1 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا ہے۔ موٹر سائیکل کو گھسیٹتے لےگیا
موٹر سائیکل کار کے بونٹ میں پھنس گئی۔ موٹر سائیکل سڑک پر گھسیٹتے ہوئے چنگاریاں چھوڑتی رہی۔ لوگوں نے گاڑی کا تعاقب کیا اور اسے روک دیا۔ پولیس نے کار کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
गाजियाबाद: सड़क हादसे के बाद एक कार ने बाइक को कई मीटर तक घसीटा #ViralVideos pic.twitter.com/wM68QZ24cC
— News24 (@news24tvchannel) November 5, 2022
سی او سواتنتر کمار سنگھ نے بتایا، "یہ واقعہ اندرا پورم علاقے کے منگل چوک میں رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ کار سوار کا نام ابھیشیک ہے۔ جب کہ بائک سوار کا نام ہوا سنگھ ہے۔
ہوا سنگھ میرٹھ کے کھرکھوڈہ علاقے کا رہنے والا ہے۔” کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثے میں ہوا سنگھ کو کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن ان کی بائیک کار کے اگلے حصے میں پھنس گئی۔
ابھیشیک نے گاڑی نہیں روکی بلکہ رفتار بڑھا دی۔ اس معاملے میں ابھیشیک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے گاڑی کیوں نہیں روکی، حادثہ بڑا کیوں ہوا، ایسے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
خوشبو نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بنائی۔ وہ منگل چوک میں اپنے والد وجے کمار کے ساتھ موجود تھی۔ اس نے کار ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی۔
جب وہ نہ رکا تو باپ بیٹی نے اس کے پیچھے اپنی اسکوٹی دوڑائی۔ خوشبو اپنے موبائل سے پورے واقعے کی ویڈیو بناتی رہی۔ اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ کار تقریباً 1 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکی تھی۔ اور موٹر سائیکل کو گھسیٹی رہی
اس دوران موٹر سائیکل سے چنگاری نکلتی رہی۔ کئی موٹر سائیکل سواروں نے بھی اس کا پیچھا کیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر معاملے کو چھپا دیا تھا۔ لیکن جب خوشبو کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس کو ایکشن لینا پڑا۔
رفتار اتنی تیز تھی کہ گاڑیوں کے رگڑ سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ کار میں ایس پی ضلع صدر دیویندر سنگھ یادو بیٹھے تھے۔ وہ اپنے گھر کرہل روڈ جا رہے تھے