غربت تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے

تازہ خبر تلنگانہ
 عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار کے ۔کویتا نے غریب طالبہ کی میڈیکل فیس ادا کی
حیدرآباد:۔10؍نومبر
(زین نیوز)
تلنگانہ عوام کی امنگوں اوران کے درخشاں مستقبل کے نعرہ کے ساتھ ٹی آرایس پارٹی نے جس تحریک تلنگانہ کا آغازکیا تھا آج اسکی حقیقی تعبیرعوام کے سامنے ہے۔
 انہی قائدین میں کے کویتا کا بھی شمارہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف معذورین مختلف مسائل سے دوچارتارکین وطن کوویڈ کے دوران دیگرریاستوں میں پھنس جانے والے تلنگانہ کے شہریوں خطرناک عوارض سے دوچارمریضوں کے علاوہ شدید معاشی
رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسز کویتا آج بھی عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور عوام کے امنگوں اور ان کے خوابوں کو مکمل کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔
ہریکانامی لڑکی جس کے والد کا بچپن ہی میں دیہانت ہوگیا تھا اور جس کی ماں بیڑی ورکر ہے، نے یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہوئے میڈیکل نشست حاصل کی۔
 ہریکا نے اس سال کے NEET امتحان میں قومی سطح پر 40ہزار  اور ریاستی سطح پر 700 واں رینک حاصل کیا۔  کویتا، جنہیں میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کرنے کے باوجود مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے کالج میں داخلہ نہیں لیا گیا فوراً رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہریکا کے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کریں گی۔
انہوں نے آج ٹوئیٹر پر ہریکا کا غربت کے باوجود اعلی تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ اور اس کے خوابوں کو پورا کرنے میں کی گئی مدد سے متعلق خبر کو ایک حوصلہ افزا پیغام کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے تمام طلبا کو ہریکا سے تحریک لینے کی اپیل کی۔
 چیک وصول کرتے ہوئے  ہریکا جذباتی ہو گئی۔ ہریکا نے کہا کہ وہ اچھی طرح سے تعلیم حاصل کریں گی اور دختر وزیر اعلی کویتا کی تجویز کے مطابق معاشرے کی مدد کریں گی۔