سی بی آئی کی کارروائیوں اور بے عملی کی وجہ سے اس کی ساکھ متاثر
چیف جسٹس این وی رمنا
نئی دہلی : 2؍اپریل
(اے ایم این ایس)
نئی دہلی میں چیف جسٹس آف انڈیااین وی رمنا نے جمعہ کو قومی راجدھانی میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران پولیس نظام کا حوالہ دیتے ہوئے اس میں کچھ اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ سی جے آئی رمنا نے کہا کہ پولیس کے لیے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنا ضروری ہے۔ اس دوران سی جے آئی رمنا نے پولیس اور سیاست کے گٹھ جوڑ کا بھی ذکر کیا۔ اور کہاکہ سیاسی گٹھ جوڑ کی وجہ سے پولیس کی امیج خراب ہوئی ہے
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ لوگ مایوسی کے وقت پولیس کے پاس جانے سے کتراتے ہیں۔ اس کی شبیہ بدعنوانی، پولیس کی زیادتیوں، غیر جانبداری کی کمی اور سیاسی طبقہ سے قریبی روابط کی وجہ سے داغدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اکثر پولیس افسران نے ہراساں کیے جانے کی شکایت کی ہے
People hesitate to approach Police in times of despair. Its image is tarnished due to corruption, Police excesses, lack of impartiality & close nexus with the political class. Often police officers complained of being harassed after regime change: CJI NV Ramana in New Delhi pic.twitter.com/F4GRaj8kRi
— ANI (@ANI) April 1, 2022
انہوں نے پروگرام کے دوران کہا کہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی کارروائیوں اور بے عملی کی وجہ سے اس کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیاکہ وقت کی اہم ضرورت سماجی جواز اور عوامی اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنا ہے اور اس کے لیے پہلا قدم سیاسی اور ایگزیکٹو سے تعلقات توڑنا ہے۔
این وی رمنا نے بتایا کہ کس طرح ہندوستان میں پولیس کا نظام برطانوی دور سے تیار ہوا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، سی بی آئی گہری عوامی جانچ کی زد میں آئی۔اور اخلاقیات اور سالمیت کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔ یہ تمام اداروں کے لیے درست ہے۔
این آئی رپورٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر اور افرادی قوت کی کمی، نچلی سطح پر غیر انسانی حالات، جدید آلات کی کمی، شواہد حاصل کرنے کے مشکوک طریقے، افسران کی رول بک پر عمل نہ کرنا اور افسران کا احتساب نہ ہونا ایسے مسائل ہیں۔ جو پولیس کے نظام کو متاثر کر رہے ہیں۔
