فرضی پوسٹ پر کارروائی۔ نوجوان گرفتار۔ مقدمہ درج ۔
علی گڑھ: 9؍جولائی
(زیڈ این ایم ایس)
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو گولی مارنے کی خبر کے بعد علی گڑھ کے ایک نوجوان نے فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کی موت کی فرضی پوسٹ کر دی۔ معاملہ نوٹس میں آتے ہی نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
جاپان کے سابق پی ایم کے قتل کے بعد پی ایم مودی کے قتل کی فرضی پوسٹ سامنے آئی۔ راہول کمار نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندر مودی کی موت پر فرضی پوسٹ ڈالی۔
پولیس کی جانب سے پی ایم مودی کی موت کی فرضی پوسٹ پر کارروائی کی گئی… نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایم مودی کی موت کی فرضی پوسٹ لگانےپر معاملہ حکام کے علم میں آنے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ملزم راہول کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔ معاملے میں مقدمہ درج کر کے ملزم راہول کمار کو جیل بھیج دیا گیا۔
آج کل سوشل میڈیا پر دیکھا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والا زیادہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ نوجوان راہول کمار نے اپنی فیس بک آئی ڈی سے پی ایم نریندر مودی کی موت سے متعلق جعلی معلومات پوسٹ کی اور اس کے ساتھ پی ایم نریندر مودی کی تصویر بھی لگائی۔ ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کی جعلی پوسٹ کر کے نوجوان کا مقصد یہی رہا ہوگا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لائکس، کمنٹس وغیرہ حاصل کریں۔
پولیس سوشل میڈیا واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ علی گڑھ کے ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات ڈالنے والوں کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے، کسی بھی قابل اعتراض پوسٹ پر فوری کارروائی کی جائے گی