لالو پرساد یادو کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

تازہ خبر قومی

نئی دہلی :21؍فروری
(ا ے ایم این ایس)

رانچی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما لالو پرساد یادو کو 139 کروڑ روپے کے چارہ گھوٹالہ کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنائی اور ان پر 60 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کے بانی لالو پرساد یادو جنہیں چارہ گھوٹالہ کے سب سے بڑے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا جس میں ڈورانڈا خزانے سے غیر قانونی طور پر 139.35 کروڑ روپے نکالے گئے تھے، کو سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے آج پیر کولالو پرساد کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

لالو پرساد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ خصوصی عدالت نے انہیں گزشتہ 15 فروری کو مجرم قرار دیا تھا۔ لالو پرساد پہلے ہی چارہ گھوٹالہ کے چار مقدمات میں مجرم قرار پائے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں :❇️ شمـــــوگہ کرناٹک میں بجــــرنگ دل کارکن کا قتـــــل۔دفعہ 144 نافذ

چارہ گھوٹالہ کے سب سے بڑے معاملے میں سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے ششی کی عدالت نے آج لالو پرساد یادو کو سزا سنائی۔ چارہ گھوٹالے کے پانچویں معاملے میں جس میں ڈورانڈا خزانےسے 139.35 کروڑ روپے کی رقم غیر قانونی نکالی گئی تھی،

عدالت نے انہیں 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ 15 فروری کو لالو پرساد سمیت 75 ملزمان کو عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ جن میں سے 38 ملزمان کی سزا کے نکتہ پر فیصلے کے لیے 21 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی، جب کہ 24 ملزمان کو بری کر دیا گیا