حیدرآباد:23؍اگسٹ
(زین نیوز)
چندرائن گٹہ پولیس نےایک تاجر کے بیٹے کو گرفتار ہے جس نے نہ صرف گھریلو ملازمہ کو محبت کے نام پر ہراساں کیا بلکہ اس کے سیل فون پر خفیہ طور پر تصاویر لیںاورفحش تصاویر بھی بھیجیں
چندرآئن گٹہ پولیس کے مطابق ، چندرائن گٹہ کی ایک خاتون لکشمی نے اپنی19 سالہ بیٹی کو اسی بستی کے ایک گھر میں کام کرنے کے لیے رکھا تھا۔گھر کے مالک کا23 سالہ بیٹا گھر میں افراد خاندان کی عدم موجودگی میں اسکے ساتھ بدتمیزی کرتا اور جنسی خواہشات کی تکمیل کے لئے مجبور کرتاتھا۔
لڑکی کے کام کرنے کے دوران خفیہ طور پر تصاویر لیں اور اپنا واٹس ایپ نمبر شیئر کیا۔جس کے بعد اس نوجوان کی ہراسانی کے شکار لڑکی نے حال ہی میں اپنی نوکری چھوڑ دی۔اسکے باوجو دوہ نوجوان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا او رمسلسل لڑکی کو ہراساں کرنے لگا جس سے عاجز کر لڑکی نے ساری کیفیت اپنی ماں کو بتلائی۔
واٹس میں بیٹی کی تصاویر دیکھنے کے لکشمی نے چندرائن گٹہ پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔لکشمی کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ در ج رجسٹرڈ کرلیا اور نوجوا ن کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات ک بعد کاروائی کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔