لکھنو : 16/ ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
اترپردیش کی ریاست لکھنؤ میں تین دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے درمیان جمعہ کی صبح 3 بجے ایک بڑا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں دلکش کالونی میں دیوار گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔دو زخمیوں کو سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈی ایم سوریاپال گنگوار نے بتایا کہ تمام مرنے والے اور زخمی جھانسی ضلع کے پچوارہ کے رہنے والے ہیں۔سی ایم یوگی زخمیوں سے ملنے ہسپتال پہنچنے والے تھے لیکن کالی داس چوراہے کے قریب پارک روڈ پر پانی بھر جانے کی وجہ سے دورہ منسوخ کرنا پڑا
Uttar Pradesh: 9 killed after wall collapsed in Lucknow due to heavy rains#LucknowRain | #UttarPradesh
Track latest news and updates | https://t.co/bR3T365zxt pic.twitter.com/bomXrNWysv
— Economic Times (@EconomicTimes) September 16, 2022
یہ سب چھاؤنی کے علاقے میں آرمی کیمپس کی پرانی دیوار کے سائے میں ایک جھونپڑی میں رہ رہے تھے اور نئی باؤنڈری وال کی تعمیر میں مصروف تھے۔ڈی ایم نے بتایا کہ لوگ باونڈریوال کے قریب ایک جھونپڑی میں سوتے تھے۔ رات دیر گئے ریسکیو مکمل کر لیا گیا ہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سول ہسپتال کے ڈائریکٹر آنند اوجھا کا کہنا ہے کہ 9 افراد کو صبح 7 بجے لایا گیا تھا، تمام افراد کی موت ہوچکی تھی۔ اس کے علاوہ دو زخمی ہیں، جن کا علاج جاری ہےحادثہ آرمی کینٹ کے قریب پیش آیا تو آرمی کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن کیا تو آرمی کےعہدیدار بھی ریسکیو کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ سی ایم یوگی نے حادثے پر نظر رکھی ہے۔ڈی ایم اور پولیس افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سی ایم یوگی نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے مہلوکین کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ اور ایس پی صدر اکھلیش یادو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیابتایا جاتا ہے کہ مزدور پرانی دیوار کی مدد سے جھونپڑی بنا کر رہتے تھے۔
لکھنؤ میں تین دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش ہو رہی ہے۔ صبح 3 بجے کے قریب اچانک پیش آنے والے اس واقعہ سے موقع پر کہرام مچ گیا۔پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ شدید بارش کی وجہ سے دیوار بہت کمزور ہو گئی ہے۔اردگرد کی مٹی گرنے سے دیوار گر گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں