لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

تازہ خبر قومی

ممبئی:7؍جولائی
زین نیوز؍انجنسیز)

لیجنڈری بالی ووڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کوسرکاری اعزاز کے ساتھسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں جوہو قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیاجس کی ویڈیو ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فورسز اہلکار انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی پرچم میں لپیٹ رہے ہیں۔

آج صبح دلیپ کپار 98 برس کی عمر مین انتقال کر گئے تھے۔دلیپ کمار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی ان کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے افسوسناک پیغام میں بتایا گیا کہ انتہائی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں۔

فیصل فاروقی نے مزید لکھا کہ بے شک! ہمیں خُدا نے اس دُنیا میں بھیجا ہے اور ہمیں لوٹ کر اُسی کی طرف جانا ہے۔شہنشاہِ جذبات نے اہلیہ سائرہ بانو کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ان کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور انھیں زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار 1922ء میں پشاور کے محلےخداداد میں پیدا ہوئے تھے۔ دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا جبکہ دلیپ کمار کو ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے۔اس کے علاوہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گی