جھکانے والا چاہیے‘ حیرت انگیز کیپشن کے ساتھ ویڈیو وائرل
نئی دہلی :21؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
سڑک حادثات اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے سے متعلق ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں لوگوں کی لاپرواہی ان کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھی چھائی ہوئی نظر آتی ہے، جب کہ کچھ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں مسافروں سے بھری بس کےسامنے اچانک اسکوٹی پر سوار ایک خاتون سامنے آ جاتی ہے۔ اس دوران کچھ وقفہ کے لیے دونوں میں سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
View this post on Instagram
اب یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرتے نہیں تھکتےسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سب سے پہلے ایک اسکوٹی سوار خاتون سڑک پر جاتی ہوئی نظر آرہی ہے، جب اچانک ایک تیز رفتار بس اس کے سامنے آکر رک گئی۔
اس دوران دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے نظر آتے ہیں، کیونکہ دونوں اس انتظار میں ہیں کہ کون پیچھے ہٹتا ہے۔ اس دوران خاتون اپنی جگہ سے نہیں ہلتی جس کے بعد رانگ سائیڈ میں داخل ہونے والی بس کو آخر کار پیچھے ہٹنا پڑتا ہے۔ اور بازو سے بس کو لیکر جانا پڑتا ہے ۔
اس ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشیل میڈیا صارفین لطف اٹھارہے ہیں اور مزاحیہ کیمنٹس کررہے ہیں ‘ اس ویڈیو کو12,896 صارفین نے لائیکس کیا ہے ‘وہیں انسٹاگرام صارفین شیئر بھی کررہے ہیں ۔بس رانگ سائیڈ پر ہونے اور لڑکی کو بس کے آگے ٹھہر جانے کو صارفین کی جانب سے سراہا یا بھی جارہا ہے کیونکہ وہ صحیح ہے۔
دنیا کو جھکنا پڑتا ہے جب آپنی جگہ صحیح ہو۔وہیں یہ بھی کہاکہ جارہا ہے کہ بس ڈرائیور شریف ہونے کی وجہ سے بازو سے نکل گیا ۔