مانو اور شاہین ادارہ جات کے اشتراک سےبیدرمیں اردو میڈیم اساتذہ کے لیے دو روزہ ورکشاپ

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد، :۔نومبر
 (پریس نوٹ) 
مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور شاہین ادارہ جات کے اشتراک سے اردو میڈیم اساتذہ کے لیے 9 اور 10نومبر 2022 کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ،بیدر اور العزیز آڈیٹوریم، شاہین کیمپس، شاہین نگر، شاہ پور گیٹ، بیدر میں دو روزہ ورکشاپ بعنوان ”Innovative Pedagogies“ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔
 100 اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/J9yR2WmxMd8nm8196 مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔اساتذہ کے لیے قیام اور طعام کا نظم رہے گا۔ علاوہ ازیں پروگرام کٹ اور سر ٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ سفر خرچ نہیں دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مختلف ماہرین درس و تدریس کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
یہ پروگرام پروفیسر سید عین الحسن،شیخ الجامعہ کی سر پرستی میں اور ڈاکٹر عبدالقدیر ،چیئرمین،شاہین ادارہ جات،بیدر کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
پروفیسر محمد فریاد
انچارج پبلک ریلیشنز آفیسر