متھرا: 24؍فروری
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
اتر پردیش کے متھرا جنپد کے نوجھیل تھانہ حلقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے سات افراد برسرموقع ہلاک ہوگئےیمنا ایکسپریس وے پر تیز رفتار آئیل ٹینکرHR69-3433) بے قابو ہوکر ڈیوائڈر سے ٹکرا مخالف سمت میں آنے انووا کارHR 33D 0961 سے جا ٹکرایاجس کی وجہ سے کار میں سوار سات افراد کی بر سرموقع موت واقع ہو گئ جن میں دو خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں تیزر فتار ٹینکر کی ٹکر کی وجہ سے کار کے پرخچے اڑگئے۔ یہ حادثہ منگل کی دیر شب پیش آیا ہےمہلوکین کی ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 45سالہ منوج، اس کی بیوی40 سالہ ببیتا ، بیٹا18 سالہ ابھے ، بیٹا16 سالہ ہیمنت ، بیٹی11 سالہ انو ، بیٹی 14 سالہ ہمادری اور ڈرائیور39 سالہ راکیش کی حیثیت سے شناخت ک گئی ہےجو آگرہ سے آرہے تھے۔حادثہ کی
اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا۔ ٹینکر سے آئیل خارج ہونے کے وجہ سے پولیس حفظ ما تقدم کے طو رپریمنا ایکسپریس وے پر آمد و رفت کو بند کر دیا گیا، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ اور محکمہ فائربریگیڈ کو طلب کرتے ہوئے پانی چھڑک کر ریسکیو آپریشن کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر گورو گروور نے بتایا کہ یمنا ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا جو ایک انووا کار سے
ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ تمام ہلاک شدگان کی شناخت ہوگئی ہےجن کا تعلق ہریانہ سے ہےاور انکے رشتہ داروں کو اسکی اطلاع دی جاچکی ہے