مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور کی جانب سے راجہ سنگھ کو اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل قرار دینے کا مطالبہ

تازہ خبر تلنگانہ
 (MRO) اور (RDO)کو ایک تحریری یادداشت  
 آرمور:3؍ستمبر
(حافظ محمدجلال الدین)
آج بتاریخ 3:9:2022بروز ہفتہ مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ جس نے ہمارے پیارے نبی صلی الله عليه وسلم کے شان اقدس میں گستاخی کی ہے اور بارہا مسلمانوں کے خلاف کچھ نا کچھ زہر افشانی کرتے ہی رہتا ہے اسی بنا پر آج آرمور *(آر ڈی او) اور (ایم آر او) صاحب کو ایک تحریری یادداشت حوالے کیا گیا
 جس میں ہم تلنگانہ کے اسپیکر جناب پوچارام سرینواس  سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کے وہ ملعون رجہ سنگھ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے ملعون پر ایک نھی بلکہ کئی مقدمات درج ہے جو تلنگانہ (گوشہ محل) کے رکن اسمبلی  بھی ہیں ان کو اس رکنیت سے برخواست کریں
اس موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور کے ذمہ داران نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملعون راجہ سنگھ جس نے ہمارے پیارے نبی صلی الله عليه وسلم کے شان اقدس میں گستاخی کی ہے اور بارہا مسلمانوں کے خلاف کچھ نا کچھ زہر افشانی کرتے ہی رہتا ہے
ہم تلنگانہ کے اسپیکر پوچارام سرینواس سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کے وہ ملعون رجہ سنگھ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے اسمبلی سے معطل کرے۔ ملعون پر ایک نہیں بلکہ کئی مقدمات درج ہے جو تلنگانہ گوشہ محل حلقہ کا رکن اسمبلی بھی ہیں اس کی رکنیت سے برخواست کریں اور نااہل قراردیا جائے
مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور ذمہ داران نے تلنگانہ کے مسلمانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں راجہ سنگھ کی اسمبلی سے معطلی کے لئے اپنے اپنے حلقوں سے اسپیکر اسمبلی‘ الیکشن کمشنر کو ضلع کلکٹر‘ مقامی آرڈی او‘ ایم آر اوکے ذریعہ اور حکومت کو تحریری یاداشتیں روانہ کریں
 اس موقع پر خادم مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور سید اکرام الدین احمد مفتاحی ،معتمد مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور حافظ محمد فاروق ،رکن حافظ شیخ ابراہیم صدر جمعیت العلماء آرمور مولوی سید اکبر الدین رحمانی،عمرفاروق عمران،محمد بلیغ الدین ،حافظ محمد یونس الدین،حافظ اسماعیل،محمد جاوید اور دیگر افراد شریک تھے