محبوب نگر:یکم؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
محبوب نگر ضلع بھر میں پولیس عہدیداروں کی جانب سے گاڑیوں کی چکنگ کی جارہی ٹریفک کے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوںپر عائد ٹریفک ای۔ چلان کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کی شناخت کرتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے
واضح رہے کہ ضلع یس پی محبو ب نگر مسز راما راجیشوری کی جانب سے دو دن قبل ضلع کی عوام سے خواہش کی تھی کی گاڑیوںپر عائد ای۔ چالان می سیوا۔یا پھر آن لائن ؍نقد ادا کریں ۔ دو دن بعد ضلع بھر میںای ۔ چالان کی وصولی کے لئے خصوصی مہم چلانے کا بھی انھوں نے میڈیا کے ذریعہ اعلان بھی کیا تھا
جس کی بنا پرآج سے پانچ دنوں تک ء ضلع بھر کے مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جائی گی اور گاڑیوں
پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر عائد جرمانہ ای ۔چلان کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کی شناخت کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔
جن کے چلان زیر التواء ہیں ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان گاڑیوں کے مالکین پر چارج سیٹ دائر کرتے ہوئے مالکن کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ انھوں نے کہاکہ گاڑیوں پر عائد ای ۔چلان ‘ می سیوا۔ای سیوا‘ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ فوری ادا کریں اورجن کے گاڑیوں کے ای ۔چلان زیر التوا ء ہیں وہ ویب سائیٹ ecchallan.tspolice.gov.inمیں چیک کر سکتے ہیں۔
ا س موقع پر پولیس عہدیداروں نے کہاکہ ٹریفک قوانین‘ و اصول عوام کی جانے کے تحفظ کے لئے ہی ہوتے ہیں انکی پابندی
ضروری ہے