محتاط رہ کر کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ضلعی سطح پر یومیہ 4 ہزار افراد کو ویکسین۔ضلع کلکٹر

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:15؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ کورونا کے مثبت نتائج میں دن بدن اضافہ کے پیش نظر عوام محتاط رہ کر اس پر قابو پاسکتی ہے۔آج بروز جمعرات انھوں نے ضلع جگتیال کے مستقر میں واقع سرکاری دواخانے، کورٹلہ تعلقہ کے اللّہ میاں گٹہ میں واقع ابتدائی طبی مرکز کا اچانک دورہ کرکے معائنہ کیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر آج ضلع جگتیال کے مستقر میں واقع سرکاری دواخانےاور کورٹلہ تعلقہ کے اللّہ میاں گٹہ میں واقع ابتدائی طبی مرکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے دواخانوں میں روبہ عمل لائے جارہے کوویڈ سے تعلقہ ٹسٹ ،ویکسن ، اوپی ،کوویڈ وارڈ کا معائنہ

سطح پر یومیہ 4 ہزار افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔اور 2 سے 3 ہزار افراد کا ٹسٹ کیا جارہا ہے۔مثبت نتائج میں مبتلا افراد کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ رابطہ میں رہنے والے افرا د کا بھی ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔مثبت نتائج میں مبتلا ء افراد میں دوائی کے ساتھ ساتھ آئی سولیشن میں رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔جنھیں مکانوں میں قرنطین کی سہولت نہ ہو انھیں کو ڑمیال تعلقہ کے ناچو پلی مؤضع میں جے این ٹی یو کالج کے آئی سولیشن مراکز میں قرنطین کیا جارہا ہے۔

سر درد، کھانسی ، بخار اور سردی میں مبتلا ء افراد اپنے قریبی طبی اداروں میں جانچ کروالیں ۔ضرورت ہونے پر ہی اپنےمکانوں سے باہر نکلیں ۔ ورنہ مکانوں میں ہی قیام کریں ۔کوویڈ کی خدما ت کی فراہمی کیلئے ماضی میں ہی وارڈس کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔

اس موقع پر انھوں نے اطباء اور عملہ کی حاضری کےرجسٹر کا معائنہ کیا۔بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ ویکسن کی فراہمی اور مریضوں کیلئے بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔عوام خصوصاَ َ 45 سال سے زائدعمر کے افراد بذات خود اپنے قریبی طبی اداروں سے رجوع ہو کر ویکسین لیں ۔

اس موقع پر آر ڈی او جگتیال و کورٹلہ مادھوری ، ونودکمار،پی ڈی ڈی آر ڈی اے ونود، ضلعی عہدیدار برائے محکمہ طب پی سریدھر اور دیگر موجود تھے۔