محمد خالدالمعروف ابو فیصل‘ حیدرآبادی یو ٹیوبر ’’ایرپورٹ پر گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:27؍فروری
ّ(نمائندہ خصوصی)
سنٹرل کرائم اسٹیشن نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر  پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے محمد خالد ابو فیصل نامی شخص کوگرفتار کرلیا جو سوشیل میڈیا پر اپنے سخت گیر بیانات کی اجرائی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ابو فیصل مجلس اتحاد المسلمین کے کٹر حامی ہیں ۔ پولیس نے ان پرنفرت انگیز پیغامات پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔
ابوفیصل کے دبئی سے واپسی کی اطلاع پر ایر پورٹ پوائنٹ کے پاس چوکسی اختیار کرتے ہوئے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں سائبر کرایم پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ابو فیصل اگرچہ کہ دبئی (متحدہ عرب امارات) میں مقیم تھے لیکن وہ مبینہ طو ر پر سوشل میڈیا پر ہندوستان بالخصوص حیدرآباد کی سرگرمیوں پرنظر رکھے ہوئے مخالف مسلم‘ مخالف مجلس اور مخالف اسلام ومخالف شریعت پر سخت لب و لہجہ میں بیانات دیا کرتے تھے۔

پولیس نے انکے خلاف از خود کارروائی کی تھی اور انھیں سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے کی پاداش میں مطلوب قرار دے دیا تھا۔ مئی  2020  میں سائبر کرائم پولیس نے پرانے شہر کے علاقہ بارکس کے رہائشی ابوفیصل کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 351A کے اور دیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج رجسٹر کیا تھا جس میں دومختلف گروہوں کے مابین عداوت‘ دشمنی اورنفرت پھلانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائم پولیس کی وی ایم پرساد نے بتایا کہ2018 کے کیس میں بھی ابو فیصل کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ زیر التواء تھا جس کی تعمیل کی جائے گی اورمئی 2020 ء میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ابو فیصل کے خلاف منافرت پھیلانے کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا کیونکہ وہ سوشیل میڈیا بشمول یو ٹیوب، فیس بک وغیرہ پر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے اپنے بیانات جاری کیے تھے۔

اس سے قبل سی سی ایس حیدرآباد کے سائبر کرائم یونٹ ابو فیصل کے خلاف لک آوٹ سرکلر (ایل اوسی) بھی جاری کیا تھا اور ملک بھر کے ایر پورٹس کو الرٹ کردیا گیا تھا ملزم کو جمعہ کے روز ہی نامپلی میٹرو پولیٹ کورٹ میں پیش کرتے ہوئے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا