محمد شاہد ٹیلی کام ایڈوائزری کمیٹی رکن نامزد

تازہ خبر تلنگانہ

آرمور: 6؍مئی
(زین نیوز)
آرمور سے تعلق رکھنے والے محمد شاہد ٹی آر ایس وی طلباء تنظیم میں سرگرم رول ادا کرتے ہوئے طلباء کے مسائل کو حل کرتے آرہے ہیں ۔ محمد شاہد رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی اور رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین ضلعی صدر جیون ریڈی کے قریبی رفیق ہیں ۔
اسطرح انہیں رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی کی نمائندگی پر ٹیلی کام ایڈوائزری کمیٹی رکن کی حیثیت سے ضلع نظام آباد سے نامزد کیا گیا ۔اس نامزد عہدے کے احکامات مرکزی منسٹری آف انڈیا سے جاری کئے گئے۔ اور یہ احکامات ضلع اسسٹنٹ جنرل منیجر پی سیتارام نے محمد شاہد کو حوالے کئے۔

انہیں ٹیلی کام ایڈوائزر کی حیثیت سے نامزد کرنے پر رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اور اپنے عہدے سے انصاف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اور رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے بھی اظہار تشکر کیا۔ محمد شاہد کو اس عہدے پر نامزد کرنے پر مختلف گوشوں سے مبارکباد کا سلسلہ جارہی ہے ۔