ہزاروںسوگواروں کے درمیان بدیدہ نم آ بائی قبرستان میں تدفین
ظہیر آباد کے تمام سرکاری و خانگی ادارے بند
حیدرآباد : 30؍ڈسمبر
(زین نیوز)
سابق ریاستی وزیر و جنرل سکریٹری تلنگانہ راشٹریہ سمیتی جناب محمد فرید الدین کو آج ہزاروں سوگوواروں کے درمیان بدیدہ نم ان کے آبائی قبرستان واقع ہوتی بزرگ میں بوقت عصر مکمل سرکاری اعزازت کے ساتھ سپر لحد کیا گیا ۔جناب محمد فرید الدین کی میت کو جن کا کل بوقت مغرب ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹروانٹرولوجی کچی باولی میں انتقال ہوا تھا حیدرآبادمیں واقع اے سی گارڈز کی نفیس منزل میں واقع مرحوم کی رہائش گا ہ کو منتقل کرنے کے بعد دیدار کے لئے رکھا گیا ۔

بعد ازاں میت کو آج صبح انکے آبائی وطن ہوتی بزرگ منتقل کرنے کے بعد غسل دیکر باگا ریڈی اسٹیڈیم ظہیر آباد لایا گیا تھا کہ عوام کو دیدار کا موقع ملے۔جہاں حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کی عوام بلالحاظ مذہب و ملت اپنے قائد کاآخری دیدار کرتے ہوئے بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔میت کے دیدار کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے وسیع تر انتظامات کیے گئے تھے ۔
جناب محمد فرید الدین کی انتقال کی اطلاع کے بعد اسمبلی حلقہ ظہیر آباد میں سوگ جسے حالات دیکھے گئے انکے احترام میں ظہیر آباد کے تمام سرکاری و خانگی ادارے بند رہے جن میں تجارتی ادارے قابل ذکر ہیں۔ ظہیر آباد ٹاون میں نصب فلکسی بورڈس و بیانر عوام دلوں کو اس وقت مغموم کردیا جبکہ ایک طرح سال نو فلکسی بورڈس پر فرید الدین کی مسکراتی ہوئی تصویر دوسری جانب سیاہ فلکسی بورڈس پر مختلف دکھ بھرے اشعار کے ساتھ مغموم فلکسی بورڈس دکھائی دے رہے تھے ۔

میت کے مقام پر نصب وسیع پنڈال میں بکثرت قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تو وہیں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے اپنے مذہب کے مطابق پراتھنا کرتے ہوئے مرحوم اسے اپنی اٹوٹ وابستگی کا اظہار کررہے تھے۔
چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ پروگرام کے مطابق میت کا دیدار کرنے کے لئے ظہیرآباد پہنچنے والے تھے کہ لمحہ آخر میں ڈاکٹروں کے مشورے پر دورہ کر منسوخ کرتے ہوئے سرکاری نمائندہ کی حیثیت سے اپنے فرزند و وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ کو روانہ کیا جو حکومت کی نمائندہ کی حیثیت سے میت پر پھول چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

میت کا دیدار کرنے والوں میں مسرس محمد محمو د علی وزیر داخلہ‘ وی بھوپال ریڈی پروٹم چیئرمین قانون ساز کونسل‘ ایم ایس پربھا کر راؤ‘ بھانو پرساد‘ فاروق حسین‘ (ایم ایل سیز)کوتا پربھاکر ریڈی ‘ بی بی پاٹل (ایم پیز) ‘ مانیک راؤ‘ بھوپال ریڈی ‘ پدما دیویند رریڈی‘ کرانتی کرن‘ ( ارکان اسمبلی) وی پرتاپ ریڈی چیئرمین تلنگانہ فارسیٹ ڈیولیمنٹ کارپوریشن ‘ سرنیواس ریڈی چیئرمین سیول سپلائی کارپوریشن ‘ ایم اے وحید رکن ریاستی وقف بورڈ ‘ سید منیر الدین‘ محمد شریف الدین‘ (ٹی آریس قائدین) ای سرنیواس چیئرمین میڈیل انفرسٹکچر کارپوریشن‘ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی سابق ریاستی وزیر‘ سریش سیٹکار‘ سابق ایم پی‘ سید اکبر حسین سابق چیئرمین ‘ ایم جئے پال ریڈی ‘ مدن موہن راؤ ‘ نروتھم ‘محمد جاوید( تمام کانگریس) حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی صوبہ تلنگانہ‘ الیکشن ریڈی ‘ خلیق الرحمن‘ شیخ فرید ‘ سید محی الدین ‘ سید فرحان قادری‘ مولانا عبدالصوبر قاسمی ‘ عبدالقدیر ‘ محمد اکبر‘ ( جمعیۃ علمائ)عبدالقادر فیصل‘ حافظ مبین احمد‘ محمد یوسف صدر فروٹ مرچنٹ اسوسی ایشن ‘مولانا سید نظام الدین اللطیف فاونڈیشن ‘ محمد تنظیم احمد سابق وائس چیئرمین بلدیہ این روی کرن ‘ محمد خواجہ سابق وائس چیئرمین بلدیہ او رد یگر قابل ہیں
‘ الحاج سید عزیز الدین قادری ‘سجادہ نشین نے عیدگاہ جدید ظہیر آباد وسیع و عریض میدان میں نماز جنازہ کی امامت کی اور مغفرت کی نماز جنازہ میں مسلمانوں کی ہزارو ں کی تعداد میں شرکت کی ۔جلوس جنازہ کی گذر گاہ کے راستوں پر ٹرافک کے رخ کو موڑ دیا گیا تھا ۔ مختلف سیاسی ‘ سماجی مذہبی جماعتوں کے قائدین کے غم زدہ ارکان خاندا ن سے ملاقات کرتے ہوئے پر سہ دیا۔
فاتحہ سیوم :
جمعہ 31؍ڈسمبربعد نما ز عصر مسجد فاطمہ ہوتی بزرگ میں مقرر ہے
